مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت منظور کرلی

نیب پراسیکیوٹرنے دلائل دیئے کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں 18 دسمبر تک تیارہوجائیں گی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکی ضمانت منظور کرلی ہے ۔

عدالت نے ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

فریال تالپور کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ وہ خصوصی بچے کی والدہ ہیں انہیں ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری طرف نیب نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کردی۔۔۔احتساب عدالت نے منی لارنڈنگ کیس میں فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔۔۔۔عدالت نے سابق صدر کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔۔۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کردی۔۔

کیس پراسیس میں ہے۔۔۔۔ملزم یونس قدوائی کینیڈا فرار ہوگیا۔۔۔حاضری یقینی بنانے کے لیے ملزمان سے 10۔۔۔۔10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے لیے جائیں۔۔جج نے کہا کہ پہلے ملزمان کے نمائندے مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرنا ہے۔۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپوراورعبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کوجج محمد اعظم خان کے روبرو پیش کیا گیا۔۔

سماعت کے آغاز پر ملزمان کی حاضریاں لگائی گئیں۔۔۔۔فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ان کے موکل کو سفر سے منع کیا ہے۔۔

نیب پراسیکیوٹرنے دلائل دیئے کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں 18 دسمبر تک تیارہوجائیں گی۔۔۔۔عدالت نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔۔سماعت 7 جنوری کو دوبارہ ہوگی۔۔

%d bloggers like this: