دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم پناہ گاہیں مالی مسائل کا شکار

کچھ کا عارضی انتظام کیا گیا ہے اور کچھ عمارتوں کو کرائے پر حاصل کیا گیا ہے

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پناہ گاہ شیلٹر ہوم کے قیام کی سوچ کو ہر سطح پر بہت پذیرائی ملنے کے باوجود یہ پناہ گاہیں اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔

اور یہ شیلٹر ہومز مالی مسائل کا شکار مقامی حکام کے لیے انتظامی اور مالی بوجھ بن گئے ہیں
ان میں سے کچھ پناہ گاہیں سرکاری عمارتوں میں قائم کی گئی ہیں۔

کچھ کا عارضی انتظام کیا گیا ہے اور کچھ عمارتوں کو کرائے پر حاصل کیا گیا ہے
ابتدائی طور پر عمارت اور فرنیچر کی قیمت کا خرچ مقامی انتظامیہ اور صوبائی محکموں نے اٹھایا البتہ اس کام کے بہتر انتظام کے لیے انہیں مستقل بنیادوں پر فنڈز کی ضرورت ہے۔

About The Author