لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،، نیب پراسیکیوٹر نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی،،، جس پر عدالت نے چوبیس دسمبر تک جواب داخل کرانے کا وقت دے دیا،،
مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا ہے،، پاسپورٹ واپسی کے ساتھ ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے،،
گزشتہ سماعت پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل ایل نکالنے سے متعلق درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،