مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بزدار سرکار نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تمام روٹ بند کر ڈالے

بسوں کی بدش پر شہریوں کو درپیش مشکلات بارے جانتے ہیں

لاہوریوں سے سفر کی سہولتیں چھننے لگیں،، بزدار سرکار نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تمام روٹ بند کر ڈالے،، سات سال پہلے شروع ہونیوالی کمپنی کی چار سو بیس بسیں شہر کے مختلف روٹس پر چلتی رہیں،، بسوں کی بدش پر شہریوں کو درپیش مشکلات بارے جانتے ہیں،،

آبادی کے لحاظ سے بڑے صوبے کے سب سے بڑے شہر میں ایل ٹی سی نے انیس روٹس پر اپنا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا

دو ہزار بارہ سے شروع ہونیوالی بس سروس کے شہر بھر میں ایک سو بائیس اسٹاپس تھے،، پہلے کمپنی نے مرحلہ وار سترہ روٹس بند کئے،، اب روٹ نمبر بائیس اور دس کو بھی بند کر دیا گیا ہے،، کمپنی ذرائع کا کہنا ہے روٹس بند ہونے کی بڑی وجہ بسوں کا ناکارہ ہونا ہے۔

شہریوں کا کہنا ھے کہ پہلے آسانی سے ہم آجاتے تھے ،جلو موڑ سے، اب تو رکشوں میں کرایہ بھی زیادہ لگتا ہے اور خواری بھی ہوتی ہے۔

کم پیسوں میں ایک سے دوسری جگہ جانے کی سہولت چھن جانے پر شہری پریشانی کا شکار ہیں،، ان کا کہنا ہے کہ حکومت سہولیات دینے کے بجائے مسائل بڑھا رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ھے کہ عوامی فلاحی منصوبہ تھا اس کو بند نہیں ہونا چاہئے ۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کے مطابق دو سو سے زائد نئی بسیں خریدنے کی سمری وزیراعلی کو ارسال کی ہے،، جلد عوام نئی بسوں میں سفر کریں گے،

%d bloggers like this: