دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیےٹکٹ فروخت کیلیےپیش کردیئے

ٹیسٹ میچ کےپہلےاوردوسرےروزکیلیےایک وی آئی پی باکس کی قیمت 1 ڈیڑھ لاکھ روپے

پاکستان سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پی سی بی نےنیشنل اسٹیڈیم کےوی آئی پی باکسز کےٹکٹ بھی فروخت کیلیےپیش کردیئے

میچ کا ٹکٹ50روپے جبکہ وی آئی پی باکسزکی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے مقرر کردی گئی، ٹیسٹ میچ کےپہلےاوردوسرےروزکیلیےایک وی آئی پی باکس کی قیمت 1 ڈیڑھ لاکھ روپے،

جبکہ ٹیسٹ میچ کےتیسرے اورچوتھے روز کیلیےفی باکس کی قیمت2لاکھ50ہزارمقررکی گئی ہے، پہلےتین روز کیلیےوی آئی پی باکسزکی قیمت 3لاکھ75ہزار روپے اور مکمل ٹیسٹ میچ کیلیےایک وی آئی پی باکس کی قیمت5لاکھ رکھی گئی ہے،،

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 30وی آئی پی باکسزبنائے گئے ہیں جہاں شائقین کوکھانا،اےسی ، ریفریشمنٹ سمیت دیگرسہولیات میسرہوں گی جبکہ ایک وی آئی پی باکس میں 16سے 18افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔۔

About The Author