مئی 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا

سری لنکا نے پہلے روز پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو دو رنز بنائے تھے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا۔دوسرے روز قومی باولرز مہمان ٹیم کی ایک وکٹ ہی گرا سکے۔

کبھی بارش اور کبھی خراب روشنی، راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل کھٹائی میں پڑ گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے روز صرف اٹھارہ اشاریہ چھ اوورز کا کھیل ہی ہو سکا۔

سری لنکا کی ٹیم دوسرے روز اکسٹھ رنز بنا پائی، مہمان ٹیم نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو دو رنز سے اننگز آگے بڑھائی تھی۔ قومی باولرز سری لنکا کی وکٹیں گرانے میں ناکام نظر آئے،،،،نیروشن ڈیکویلا تینتیس رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

ڈی سلوا ایک سو اکتیس گیندوں پر گیارہ چوکوں مدد سے باہتر اور دلروان پریرا دو رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

سری لنکا نے پہلے روز پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو دو رنز بنائے تھے۔

%d bloggers like this: