مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی ،خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کےلئے ٹورسٹ ریزارٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے گلکی اور مبارکی ٹاپ پر دس روز کے اندر ٹورسٹ ریزارٹ کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائیگا۔

بارتھی میں تین روز کے اندر ٹورسٹ ریزارٹ کی تعمیر شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔یہ احکامات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ملکر کام کریں۔ تعمیراتی کمپنیوں پر چھوڑنے کے بجائے ترقیاتی کام کی موقع پر مانیٹرنگ کی جائے۔میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے منصوبوں کی منظوری میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کی زیر نگرانی کوہ سلیمان کے اونچے پہاڑی مقامات پر سیاحوں کی کشش کےلئے تعمیراتی کام کئے جارہے ہیں۔

ہک بائی سمیت چھ مزید سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ٹورسٹ ریزارٹ۔ کی تعمیر پر ایک کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ تونسہ شہر میں سٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کام کے منصوبہ کی منظوری دےدی گئی ہے منصوبہ پر 68 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جس کےلئے ورک آرڈر جلد جاری کردئیے جائیں گے۔ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی کشادگی اور ری۔ڈایزائننگ پر پچاس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ٹیچنگ ہسپتال میں الگ پانچ منزلہ گائنی بلاک تعمیر کیا جائیگا جس پر ایک ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ڈیرہ غازی خان میں پولیس ٹریننگ سکول بھی تعمیر کیا جائیگا جس کےلئے 69 کروڑ 30 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 25 ارب 43 کروڑ روپے سے 56 نئی سکیموں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 38 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اے ڈی پی کی 179 جاری سکیموں پر کام کیا جارہا ہے اور 24 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 70 کروڑ روپے سے 66 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے اور 8 سکیموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایگزیکٹو انجینئرز عمیر لطیف،ہمایوں مسرور،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی طاہر فاروق نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاو¿ کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان کو انتہائی حساس اضلاع میں شامل کیا گیا ہے۔مہم میں پولیو ٹیموں اور انتظامی افسران کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

مسافر بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والی گاڑی ضلع کی حدود میں داخل نہیں ہونی دی جائے گی۔ضلع کے داخلی و خارجی مقامات،بس و پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر فعال ٹیمیں تعینات کی جائیں۔پولیو قطرے پلانے میں تعاون نہ کرنے والے نجی تعلیمی ادارے سیل کردئیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ ہدایات پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر ریاض ملک،ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری،عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمارشاہ،یونیسیف کے کلیم اللہ طاہر،

ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر کامران اصغر،ڈاکٹر عابد حسین،ایم ایس ٹی ایچ کیو تونسہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور کڑی مانیٹرنگ کے انتظامات کئے جائیں۔فنگر اور ڈور مارکنگ کے ساتھ مائیکرو پلان کے تحت پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں۔

خانہ بدوش اور مسافر بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔مہم میں علماءاور میڈیا کو شامل کیا جائے۔ضلع کا کوئی بھی علاقہ اور ٹارگٹ بچہ محروم نہیں رہنا چاہیئے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ پولیو کی میٹنگ کرنے کے ساتھ فیلڈ میں ٹیموں کو چیک کریں۔

متعلقہ مراکز صحت میں تعینات میڈیکل آفیسرز روزانہ صبح اور شام پولیو میٹنگ کی صدارت کرکے مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل حل کریں۔پولیو مہم تک تمام میڈیکل آفیسرزکی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی جس کےلئے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ سال تک کے تقریباً سات لاکھ بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کےلئے 1622 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1447 موبائل،97 فکسڈ اور 78 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان

چیئرمین فنانس کمیٹی ورئیس میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میں پیش کردہ سال 2019-20 کے بجٹ کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ امسال 345.384ملین روپے کے بجٹ کی سفارشات منظور ہوئی ہیں۔

بجٹ کی نمایاں خصوصیات میں نئی پوسٹوں کا اجراء، 19 نئے دفاتر کا قیام اور ان میں 217 نئی آسامیاں، 6 تدریسی شعبہ جات میں 114 نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ اس طرح 331 آسامیوں کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ

جامعہ کی بنیادی افرادی قوت کو پورا کیا جا سکے، بی ایس ٹیکنالوجی پروگرامز کے شرح فیس کی منظوری بھی دی گئی جو پنجاب کی دیگر ٹیکنالوجی کی جامعات میں سب سے کم رکھی گئی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگوں کی تعلیمی پیاس کو بجھایا جا سکے ۔

اس کمیٹی نے یونیورسٹی کے ملازمین کو بیک وقت ایک بچے/بچی کو مفت تعلیم دینے کی سفارشات کو منظور کیا۔ ان کے علاوہ یونیورسٹی میں اضافی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین و افسران اور امتحانی معاوضہ جات کی منظوری بھی دی گئی۔

جامعہ کی ڈیجیٹلائیزیشن کرنے کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے موجودہ وائس چانسلر کی زیر نگرانی بہتر فنانشل مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی

جس کی وجہ سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو مکمل طور پرپنجاب کی ایک اعلیٰ ترین درسگاہ میں تبدیل کیا جائے گا۔ اجلاس میںخازن ڈاکٹرمحمد ضیا ءاللہ کے علاوہ ڈاکٹراللہ بخش گلشن ،ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، اعجاز حسین ،محمد عمران بھٹی اورپروفیسر مظہر حسین گشکوری نے شرکت کی

%d bloggers like this: