مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

مظفرگڑھ (علی جان سے)

لاہور واقع کے بعد مظفرگڑھ کچہری میں بھی وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرتے ہوئے دو عدالتی اہلکار زخمی کردیئے۔
شہباز نامی وکیل اور رشید نامی عدالتی اہلکار میں ایک مقدمہ کے سلسلہ میں تکرار جھگڑے میں بدل گئی جس کے بعد درجنوں وکلاء نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس پر دھاوا بول دیا ۔

عدالتی اہلکار نے کورٹ کی چھت پر بھاگ کر جان بچائی اور بعد میں اہلکار کئی گھنٹے تک جان بچانے کی خاطر ایک کمرے میں محصور رہا ۔

سینئر ججز کی آمد کے بعد عدالتی بیلف کو کیثر تعداد میں جمع وکلاء کے مزید تشدد کے خوف سے ججز نے پولیس اہکاروں کی سیکورٹی میں عدالت سے تھانہ منتقل کیا مشتعل وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی،

عدالتی عملے کو گملے مارے وکلاء کے تشدد سے 2 عدالتی اہلکار شہزاد اکبر اور عمر فاروق زخمی بھی ھوئے جن کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا حملہ کرنے والے وکلاء کی تعداد 70 سے زائد تھی

وکلاء کی جانب سے واقع کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندگان کو واقعے کے کوریج سے روکتے ھوئے دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم ابھی تک پولیس نے دونوں جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ھے.


مظفرگڑھ

سلیکٹڈ حکومت کا یہ آخری سال ہے ڈیڑھ سال سے جھوٹے اور چور ہم پرمسلط ہیں نصیرمیو
عمران خان کا شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا بیانیہ نست ونابود ہوگیاان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنمانصیرمیونے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاان کا مزید کہنا تھا کہ

نا اہلوں کے ٹولے نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کردیا ہے نام نہاد انصاف حکومت روز نئے جھوٹ بولتی ہے۔ مہنگائی نے غریب عوام سے دو ٹائم کی روٹی بھی چھین لی عمران خان اب بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ ن لیگ پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے

جس کی وجہ سے عدالتوں اور عوام میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں اگر شریف خاندان کرپٹ ہوتا تو عدالت انہیں باہر ہی نہیں جانے دیتی مگر اس حکومت کے مداری صرف اپنے باندروں کو نچوا رہا ہے

جب یہ باندر تھک جائیں گے شاید پھر انکی سمجھ میں آئے کہ شریف خاندان جتنا محب وطن کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔


مظفرگڑھ

تھانہ شاہجمال کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن، منشیات،شراب و ناجائز اسلحہ برامد کرا لیا گیا*
تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ ایچ او تھانہ شاہجمال سید کمیل رضاء نے ہمراہ صدر سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ سرچ آپریشن کیا ،

سرچ آپریشن میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ سعید شاہ عرف سعیدی شاہ سے 1470 گرام چرس ،محمد کلیم سے 30 لیٹر شراب، انوری زوجہ ابراہیم سے 400 گرام چرس اور غلام علی سے 30 بور پسٹل مع2 عدد راوند برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ایس ایچ او شاہجمال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کیلیئے موئثر گشت و پڑتال کے نظام کے زریعے علاقہ میں امن و امان کے قیام کیلیئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں ، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے پولیس ٹیم۔کو شاباش دی

اور ضلع بھر کے ایس ایچ او، کو منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ ضلع کو۔منشیات سے پاک کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے

اور بھرپور طریقے سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا جبکہ نشے کے عادی افراد کا علاج کیلئے سپیشل وارڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ اور بر سر روزگار بنایا جائیگا,


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی آج منایا جائے گا، عالمی سطح پر ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے،

دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد جراثیموں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں، ہاتھ دھونے کی عادت کے ذریعے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے،


کوٹ ادو

کوٹ ادو و گردونواح میں دن بھر ہلکی ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا،نشیبی علاقوں، گلی محلوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا جبکہ آسمان دن بھر آبرآلود رہا،

بارش کے باعث لوگوں نے لنڈا بازاروں اور خشک میوہ جات، چٹ پٹے پکوانوں کیلئے سموسے، پکوڑوں کی دکانوں کا رخ کرلیا ہلکی اور کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،

بارش اور سردی کی وجہ سے دفاتروں میں بھی حاضری کم رہی جبکہ شہری سردی کی وجہ سے سارا دن گھروں میں دبکے رہے،


کوٹ ادو

پی آئی سی میں وکلاء کی طرف سے ہونے والے شرمناک سانحے پرپی ایم اے کوٹ ادوکی طرف سے ڈااکٹر مہر کامران اکبر تحصیل صدر کی قیادت میں گزشتہ روز آوٹ ڈور میں مکمل ہڑتال کی گئی، اسی سلسلے میں ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اس واقعہ کی پر زور مزمت کی

اور معزز وکلاء صاحبان سے اپنی صفوں میں ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کی درخواست کی اور حکومتی نااہلی پر وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،

اس موقع انہوں نے حکومت اور وکلاء کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اگلے لائحہ عمل کا اعلان آج ہونے والے پی ایم اے مظفر گڑھ کے اجلاس میں ہوگاجس میں ہڑتال کا دائرہ مزید بڑھانے پر غور کیا جا ئے گا،

ادھر مظفرگڑھ میں وکلاء کی جانب سے عدالتی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تحصیل کوٹ ادو کے عدالتی اہلکاروں نے بھی ہڑتال کی اور دفتروں کو تالے لگا دیئے

اس موقع پر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،وکلاء اور ڈاکٹرز کے مابین جھگڑا، کوٹ ادومیں بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،سرکل افسران کی نگرانی میں عدالتوں اور ہسپتالوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔


کوٹ ادو

بین الاقوامی معروف فوک سنگر”اجاں او ناراض اے“کے گائیگ مشتاق چھینہ نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کی سرپرستی نہیں کر سکتی توان کا گلہ بھی نہ دبائے،ساؤنڈ سسٹم پر پابندی کی وجہ سے سرائیکی خطے کے فنکار معاشی بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں،

محفل موسیقی کے پروگراموں میں پولیس چھاپوں سے فنکاروں کی بے عزتی ہو رہی ہے،حکومت ساؤنڈ ایکٹ میں ترمیم کرکے نرم پالیسی اختیار کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو میں ایک شادی کی تقریب میں پروگرام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ اس گھٹن زدہ ماحول میں عوام سے تفریح چھیننا ظلم ہے،ایک طرف مہنگائی غربت،بے روز گاری نے عوام کا جینا محال کیا ہو اہے دوسری طرف حکومت نے ثقافتی کلچر پر پابندیاں لگا کر سرائیکی خطے کے فنکاروں کو معاشی بد حالی کا شکار کردیا ہے

جسکی وجہ سے کئی فنکاروں کے گھروں کے چولھے تک ٹھنڈے ہو گئے ہیں،انہوں نے سرائیکی خطے کے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی کہ اگرحکومت فنکاروں کی سرپرستی نہیں کر سکتی تو کم از کم ان کا گلہ بھی نہ دبائے، انہوں نے کہا کہ

حکومت ساؤنڈ ایکٹ میں ترمیم کرکے نرم پالیسی اختیار کرے اور فنکاروں کو بھوکا نہ مارے،مناسب ضابطہ اخلاق بنا کر اور ٹائم کا تعین کر دیا جائے جس پر فنکار اس کی مکمل پابندی کریں گے،ہر پروگرام میں پولیس چھاپوں سے فنکاروں کی بے عزتی ہو رہی ہے

اور انکی زندگی اجیرن ہوتی جا رہی ہیاس موقع پر رائے ثاقب پرہاڑ،معروف شاعر امتیاز منیر،شیخ نعمان سمیت دیگر بھی موجود تھے،


کوٹ ادو

ایک ہی روز میں 2موٹر سائیکل چوری،بھتیجے پر تشدد سے روکنے پر دیور کا بھابھی پر تشدد،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا،پانی کی وارہ بندی کے تنازعہ پر مخالفوں پر کاشتکار پر تشدد،چھڑانے کیلئے آنے والی والدہ اور بھائی کو بھی زخمی کردیا،

ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بھوسہ سے اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھانے بند،پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے کو پولیس نے دھر لیا،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق

پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ڈونہ کا رہائشی ارشاد احمد ڈونہ گزشتہ روز لنڈا بازار آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری4589ایم ایچ کے کو لاک کرکے کھڑا کردیا،لنڈا سے واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے عابد وسیم پر وہا چوری اٹھا کر لے گیا،

جبکہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر14شجاعت کالونی کے رہائشی فداحسین لشاری کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم اٹھاکر لے گئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹبی نظام کے رہائشی ادریس کلاسرہ کے بیٹے4سالہ محمد رؤف کو اس کا چچا عبدالحمید تشدد کر رہا تھا

جسے رؤف کی والدہ فرزانہ بی بی نے برا بھلا کہا تو عبدالحمید طیش میں آگیااور بھابھی فرزانہ کو بالوں سے پکڑ لیا اور صحن حویلی میں گھسیٹتا رہا،بعدازاں سے تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ڈانڈے والا میں پانی کے وارہ بندی کے تنازعہ پر رفیق سہول کو سیف اللہ چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں صفدر جتوئی نے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،

چھڑانے کیلئے آنے والے بھائی محمد اصغر اور والدہ عائشہ بی بی اور والد محمد حسین کو بھی لہولہان کردیا،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع گورمانی شرقی میں واپڈا ٹیم نے بشیر احمد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا،

پولیس چوک سرور شہید نے دوران ناکہ بھوسہ سے اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو ڈرائیور ارشد کشک سمیت تھانے بند کردیا،

پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت بندوق لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے موضع ڈانڈے والا کے رہائشی کوڑا ڈکھنہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بندوق 12بور برآمد کرلی،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،

%d bloggers like this: