مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان
روجھان اور اس کے گرد و نواح میں آسمان پر گھنگھور گھٹاؤں کا راج موسم آبر آلود ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ سردی میں بے تحاشا اضافہ

مقامی محمکہ موسمیات (ملتان) کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان جنوبی پنجاب میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کے بھی امکانات ہیں

اور مزید سردی میں بھی اضافہ بتایا گیا ہے روجھان میں رات گئے ہلکی بوندا باندی جاری ہے دوسری جانب کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے کیونکہ گندم کی فصل کو بارش کی ہونے سے فائدہ ہوگا ۔


روجھان

روجھان سٹی اور اس کے گرد و نواح میں ابرحمت جاری موسم یخ بستہ سردی میں اضافہ سردی میں لوگ سردی بھگانے کے لئے گرم انڈے چائے گرم بریانی سموسے پکوڑے کے ساتھ موسم انجائے کر رہے ہیں

روجھان کے مختلف چائے کے ریسٹورنٹس میں رش دوسری جانب جانور پال افراد اور چرواہوں کا کہنا ہے کہ سردی میں جانوروں کے بیمار ہونے کا اندیشہ ہے ۔

بارش کی وجہ سے آج سکولوں میں حاضر بلاناغہ کے برعکس ہو گی کیونکہ سردی اور بارش کی وجہ سے چھوٹے طالب علم بچے اور چھوٹی طالبات کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا ہے

جس کے پیش نظر آج سکول میں معمول سے حاضر کم ہو گی۔ شنید میں آیا ہے کہ 23 دسمبر کو موسم سرما کی تعطیلات ہونگے مگر تاحال محمکہ تعلیم کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔


روجھان :

گزشتہ روز پی آئی سی لاہور واقعہ ظہور پذیر ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ راجن پور میں سیکورٹی ہائی الرٹ ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ خان کی جانب سے ضلع بھر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر اہم مقامات پر پولیس کے چاک و چوبند دستے تعینات کر دیئے گئے

کسی بھی ناخوش گوار واقعے کے پیش نظر یہ سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں ترجمان راجن پور پولیس کا کہنا ہے کہ

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو جدید انٹی رائٹ سامان سے لیس کیا گیا ہے


روجھان:

لاہور ہسپتال واقعہ کے خلاف ڈاکٹر اور پیرا میڈیکلز کا احتجاج جب کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں او پی ڈی، ایمرجنسی، کارڈیک سنٹر، لیبر وارڈ بھی اور مارننگ اور ان ڈور میں مریضوں کی چیکنگ اور جملہ مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

یہ پرامن احتجاج میں شامل ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعہ کی مزمت کرتے ہیں اور لاہور ہسپتال میں بربریت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں

جس میں دس مریضوں کی اموات ہوئی اس موقع پر ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے ایڈمن ہسپتال فاروق زاہد جتوئی، سمیت جملہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکلز سٹاف شریک ہوئے

اور لاہور میں گزشتہ روز ظہور پذیر ہونے والے واقعہ کی بھر پور شدید الفاظوں میں مزمت کی سٹاف نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مزمتی نعرے درج تھے جملہ سٹاف نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں ۔

ڈپٹی کمشنر کو یہ بھی آگاہ کریں کے روجھان میں دو سو سے زائد طالبات مختلف اکیڈمیز میں زیر تعلیم ہیں مگر روجھان میں گرلز ڈگری کالج نہ ہونے سے طالبات کو حصول علم کے دشواری اور مشکلات کا سامنا، ہے

اور روجھان بوائز ڈگری کالج میں بقول پرنسپل کالج ہذا 400 طالب علموں کو پڑھنے کے لئے صرف 3 اساتذہ کرام ہیں اور سٹاف کی اشد کمی کا سامنا ہے

اور انسٹیٹوٹ آف کامرس نہ در بام نہ میٹھا پانی نہ سفری سہولیات اور مخدوش بوسیدہ عمارت جہاں کسی بھی وقت غیر معمولی ناخوشگوار واقعہ ہونے کا خدشہ ہے برائے مہربانی فرما کر ارباب اختیار اس طرف متوجہ ہوں ۔


روجھان :

روجھان تعلیم کے حوالے عدم سہولیات اور تعلیمی مسائل کا شکار بوائے ڈگری کالج شیخ خلیفہ روجھان میں سٹاف کی عدم موجودگی سے زیر تعلیم 400 طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

دوسری جانب انسیٹیوٹ کامرس کالج کی مخدوش بوسید عمارت ہونے سے کسی بھی وقت غیر معمولی واقعہ کا اندیشہ انسٹیٹیوٹ آف کامرس کالج روجھان نہ در بام نہ سیکورٹی نہ میٹھا پانی نہ طلباء کے لئے سفری سہولیات کے علاوہ روجھان میں گرلز ڈگری کالج نہ ہونے سے ایف ایس سی، بی ایس سی، ایم اے میں زیر تعلیم 200 طالبات کا مستقبل بھی تاریک ہونے کا بھی اندیشہ ہے

روجھان کے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار سے بوائز ڈگری کالج شیخ خلیفہ میں سٹاف انسٹیٹیوٹ آف کامرس کی عمارت اور گرلز ڈگری کالج کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ تاکہ پڑھا لکھا پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

عوامی حلقے
روجھان میں تعلیم کے حوالے سے عرصہ دراز سے عدم سہولیات کا شکار ہے متعدد بار میڈیا کی توسط سے ارباب اختیار کو گوش گزار کرنے کے باوجود روجھان میں تعلیمی مسئلہ جوں کا توں ہے کئی بار وزیراعظم پاکستان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی سی راجن پور کو آگاہ کیا گیا

مگر طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ نہ کیا برسوں سے انسٹیٹوٹ آف کامرس کالج کی عمارت جو نہایت ہی مخدوش ترین ہے جس کے نہ در و بام نہ سیکورٹی 100 سے زائد طالب علموں کو نہ میٹھا پانی نہ سفری سہولیات کا فقدان اور سٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے

اور بوائز ڈگری کالج شیخ خلیفہ میں تقریباََ 400 طالب علم زیر تعلیم ہیں مگر کالج میں سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے صرف 3 اساتذہ کرام 400 بچوں کو باہم تعلیم دے رہے ہیں

جبکہ کالج میں 19 اساتذہ کی ضرورت ہے جو آج تک کالج کو پنجاب حکومت کی عدم توجہ سے آج تک اساتذہ کی تعینات نہ ہو سکی جو پڑھا لکھا پنجاب کے نعرے کے برعکس ہے اور 400 طلباء کو تعلیمی حوالے سے دشواری اور مشکلات کا سامنا ہے

اور ان کا بھی تعلیمی مستقبل اندھیر ہونے کا اندیشہ ہے اور روجھان تحصیل ہونے کے باوجود یہاں گرلز ڈگری کالج نہ ہونا روجھان سے زیادتی کے مترادف ہے تقریباً روجھان میں اس وقت مختلف اکیڈمیز میں 200 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور ایف ایس سی، بی ایس سی، اور ایم اے کی کلاسوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں

متعدد بار میڈیا کی توسط سے گرلز ڈگری کالج کا مطالبہ کیا گیا مگر تاحال حکومت پنجاب کی طرف سے کوئی معقول نتائج حاصل نہ ہوئے اور ضلعی انتظامیہ نے ماسوائے طفل تسیلیوں کے کچھ نہ دیا اور آج تک تحصیل روجھان کو نظر انداز کیا گیا

جو باعث تعجب ہے علاوہ ازیں تحصیل روجھان میں تحصیل بھر کے ہائی سکولوں میں آج تک مستقل طور پر ہیڈ ماسٹروں کی عدم تعیناتی سے ایس ایس ٹی ٹیچرز بطور ہیڈ ماسٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن گورنمنٹ ہائی سکول روجھان شرقی،

گورنمنٹ ہائی سکول دیرہ دلدار، گورنمنٹ ہائی سکول دیرہ مٹ اور ہائی سکول شاہ والی میں مستقل طور پر ہیڈ ماسٹروں کی تعیناتی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے تعلیمی مسائل جوں کے توں ہیں روجھان کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری صوبائی وزیر تعلیم اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے مطالبہ کیا ہے کہ

روجھان میں کالج انسٹیٹوٹ آف کامرس کو عمارت سٹاف اور کالج کو روجھان شہر میں شفٹ بوائز ڈگری کالج شیخ خلیفہ روجھان میں مستقل سٹاف کی تعیناتی اور روجھان گرلز ڈگری کالج کا قیام

اور تحصیل بھر کے ہائی سکولوں میں مستقل بنیادوں پر ہیڈ ماسٹروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ پڑھا لکھا پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

%d bloggers like this: