کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وفاق صوبوں کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ۔گورنر سندھ سازش کررہے ہیں۔انہیں گورنر راج کا خواب نظر آرہا ہے۔ وہ کیا جیالوں کو ڈرانے نیب آفس گئے تھے۔
مرتضی وہاب نے سند ھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا کہ وفاق صوبائی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کی شکایت پر صوبائی حکومت سے مشاورت کے بغیر عمر کوٹ کے ایس ایس پی کو صوبہ بدر کردیا گیا۔گورنر فخریہ بتارہے ہیں کہ یہ انہوں نے کرایا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کہ گورنر سندھ آ ئینی حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں ۔ انہیں گورنر راج کا خواب نظر آرہا ہے۔ وہ اسی طرح کرتےرہے تو ہم بھی اپنا تحفظ کریں گے۔گورنر سندھ تو یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم فارورڈ بلاک کے ساتھ بھی کام کرسکتے ہیں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ آئین پاکستان جب گورنر کو اختیار نہیں دیتا تو وہ کس طرح سیاسی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ انہیں ہماری بات سننا ہوگی۔ پولیس کو بیاں بازی کے بجائے کارکردگی پر توجہ دینی چائیے۔
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھادیا کہ گورنر سندھ نیب کیوں گئے تھے۔ کیا وہ جیالوں کو ڈرانا چاہتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،