مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور

سرکاری وکیل نے عدالت عظمی کو آگاہ کیا کہ ملزمہ نے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے بقول اسکی بیٹی کی حرکات مشکوک تھیں۔

سپریم کورٹ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور کرلی ۔

عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت عظمی کو آگاہ کیا کہ ملزمہ نے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے بقول اسکی بیٹی کی حرکات مشکوک تھیں۔

سرکاری وکیل نے کہا ملزمہ کہتی ہے اسکی بیٹی کے کسی لڑکے کیساتھ ناجائز تعلقات تھے،

ان دلائل پر جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کے اعترافی بیان کے علاوہ پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، صرف اعترافی بیان ہی قانون کی نظر میں کافی نہیں ۔

گجرات کی رہائشی نذیراں بی بی پر اپنی بیٹی کے قتل کا الزام ہے۔ 

جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

%d bloggers like this: