دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میشا شفیع ہراسمنٹ کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا

اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کی طرف سے عدالت عظمی میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

میشا شفیع ہراسمنٹ کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیاہے۔

میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کے 11اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ویمن محتسب اور گورنر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی تھی۔

ویمن محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018کو میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ویمین محتسب اور گورنر پنجاب کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ویمن محتسب اور گورنر نے میشا شفیع کی درخواست کو incomepetant قرار دیا تھا۔

اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کی طرف سے عدالت عظمی میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں گورنر پنجاب۔ویمن محتسب اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا ہے۔

About The Author