نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ا دارہ صحت میں آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے حوالے سے تقریب

حکومت کی پالیسی کے مطابق اقلیتوں ، معذور ں، خواتین اور علاقائی کوٹہ کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا۔

قومی ا دارہ صحت (این آئی ایچ) ،

اسلام آباد میں آئی ایس او سرٹیفیکیشن ، کیس ڈیفینیشن بک ، سی جی ایم پی کتابچہ اور فیلڈ ایپی ڈیمالوجی اینڈ لیبا رٹری ٹریننگ پروگرام کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر نوشین حامد ، پارلیمانی سکریٹری ، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر سی)تھیں۔

قومی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے تمام ڈویژنز اور محکموں کی آئی ایس او سرٹیفکیشن جیسے تاریخی کارنامے کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سرٹیفکیشن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ قومی ادارہ صحت کے پاس اعلٰی معیار کا نظام موجود ہے اور وہ تکنیکی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیداوار کے تمام شعبوں میں درست اور قابل اعتماد نتائج پیش کرنے کے قابل ہے۔

کیس ڈیفینیشن بک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں وبائی امراض سے متعلق خطرات کی نگرانی اور انکے رسپانس کے لئے ایک جامع رہنما ہے۔ اس کتاب میں بیماری کے پھیلنے ، ان کے خطرات اور روک تھام کے متعلق تحقیقات کی وضاحت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عامر نے کہا کہ قومی ادارہ صحت کی ٹیم کی جانب سے ویکسین اور اینٹی سیرا پروڈکشن کے لئے سی جی ایم پی کتابچہ میں رہنما خطوط مرتب کیے گئے ہیں جو کہ ستر سال سےپاکستان میں نہیں بنے۔

ان رہنما اصولوں کا مقصد جدید خوبیوں کے نظام کو عملی جامہ پہنانے میں مدد فراہم کرنا ہے اور معیاری حیاتیاتی مصنوعات کی ضروریات کو پورا کرنے اور صحت عامہ کی حفاظت کے لئے رسک مینجمنٹ کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

انہوں نے فیلڈ ایپیڈیمولوجی تربیتی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے عمدہ کارکردگی کی بنا پر بین الاقوامی طور پرتسلیم کیا گیا ہے جو کہ پا کستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزازہے ۔

اختتامی کلمات میں ، ڈاکٹر نوشین حامد ، پارلیمانی سکریٹری (این ایچ ایس آر سی) نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کے اندر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ا دارہ صحت عوامی صحت کے شعبے میں بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس ڈیفینیشن بک شبعہ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ادارہ کےایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پروفیسر عامر اکرام کی قیادت میں ویکسین کی پیداوار اور بیماریوں پر قابو پانے اور ریسرچ کے حوالے سے تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔

اس تقریب کے اختتام پرقومی ا دارہ صحت نے بی پی ایس -01 سے بی پی ایس – 05 کے ملازمین کی بھرتی کے لیے گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قرعہ اندازی کا اہتمام بھی کیا۔

اس بھرتی کے عمل میں حکومت کی پالیسی کے مطابق اقلیتوں ، معذور ں، خواتین اور علاقائی کوٹہ کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا۔

About The Author