مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرٹ کا سسٹم نیچے جانے سے پاکستان پیچھے چلا گیا،وزیر اعظم عمران خان

مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہو رہا ہے۔ ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے

اسلام آباد:

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرٹ کا سسٹم نیچے جانے سے پاکستان پیچھے چلا گیا، تعلیم کے شعبے میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی ٹی وی پر پرفارمنس لوگوں نے دیکھی ہے،

لوگ کہتے تھے آپ سنجیدہ نہیں انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر کیوں بنایا۔

اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے اچھے پلیئرز کو کس وقت کھلانا ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے جو جنون فواد چوہدری نے دکھایا اس پر داد دیتا ہوں۔

مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہو رہا ہے۔ ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی اہمیت بڑھتے اور گرتے ہوئے بھی دیکھی،

ہمارے اسکول کے زمانے میں پاکستانیوں میں اعتماد ہوتا تھا۔ بھارت میں کرکٹ کھیلنے جاتے تو احساس ہوتا تھا کہ بڑے اہم ملک سے آئے ہیں،

میرٹ کا سسٹم نیچے جانے سے پاکستان پیچھے چلا گیا۔

%d bloggers like this: