نومبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عرق گلاب میں پوشیدہ ایسے 2 راز جو سب کی ان پریشانی کو کم کردیں

آشوب چشم جیسے خوفناک مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے عرق گلاب کے چند قطرے مؤثر دوا ثابت ہوتے ہیں

عرق گلاب حسن اور صحت کا ایسا مظہر ہے جس کے اندر قدرت نے انسانوں کے لئے شفا رکھی ہے ۔ عرق گلاب جلد ی امراض کے علاوہ جسم انسانی کے دیگر اعضاء کے لئے بھی کارآمد دوا کی حیثیت رکھتا ہے ۔

ہمارے یہاں عموماً حسن و خوبصورتی کے لئے مختلف اقسام کی بازاری چیزوں پر انحصار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے چہرہ دلکشی کے چند مناظر دکھانے کے بعد مختلف عوارض میں مبتلاء ہوجاتا ہے

کیونکہ حسن و زیبائش کے لئے استعمال ہونے والی یہ کاسمیٹکس اشیاء عموماً کیمیائی اجزاء سے تیار کی جاتی ہیں ۔ اس لیے زیادہ تر غیر معیاری ثابت ہوتی ہیں جن کی وجہ سے انسانی چہرہ مختلف بیماریوں کا مسکن بن کر رہ جاتا ہے ۔

حقیقت تو یہ ہے کہ آج سے دو تین عشرے قبل ہمارے یہاں ایسی بازاری کاسمیٹکس کا کوئی رجحان نہیں تھا ۔ خواتین اپنے چہرے کی دلکشی کے لئے قدرتی اشیاء اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی تھیں جس سے ان کا چہرہ صاف و شفاف اور تروتازہ رہتا تھا ۔

جو خواتین حسن وزیبائش اور خصوصاً جلدی امراض سے محفوظ رہنے کے لئے عرق گلاب اور لیموں کا رس استعمال کرتی تھیں انہیں یہ جان کر اطمینان ہوگا کہ بعد میں جدید طب نے ان دونوں چیزوں کو دلکشی اور جلد کی صحت کا امین قرار دیا ۔

جلد کے لئے گوہر نایاب

عرق گلاب انسانی جلد کے لیے ایک گوہر نایاب ہے اور جلدی امراض کے ماہر انہیں متعدد بیماریوں میں استعمال کراتے ہیں ۔ عرق گلاب جلد کی قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد میں پانی کی صحیح مقدار قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

جس کی وجہ سے جلد ملائم چمکدار اور ہموار رہتی ہے ۔ سردیوں میں بچوں کے چہرے پر عموماً سفید اور کھردرے نشان سے بن جاتے ہیں

جن کو عموماً کیلشیم کی کمی سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہے یہ نشان Alpapityriasکہلاتے ہیں جو ایک جلدی بیماری ہے۔

عرق گلاب کے مسلسل استعمال سے اس مرض کا علاج ممکن ہے ۔

چہرے کی جھائیاں دور کرنی ہوں یا جلد کی رنگت میں نکھار پیدا کرنا ہو تو عموماً بازاری کریمیں استعمال کی جاتی ہیں مگر ماہرین امراض جلد عرق گلاب کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔

چہرے کو خشکی اور جھریوں سے بچانے اور رنگت صاف کرنے کے لئے عرق گلاب میں گلیسرین اور لیموں کا راس ملا کر استعمال کیا جائے تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ بعض مرد و خواتین کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں

اگر وہ عرق گلاب اور گلیسرین کا مکسچر لگائیں تو ان کی یہ بیماری ختم ہو سکتی ہے ۔ عرق گلاب زیتون اور شہد کے ساتھ ملا کر پیا جائے تو یہ جلد اور معدہ کی حفاظت کے متعدد امور انجام دیتا ہے ۔

خصوصاً عرق گلاب پینے سے قبض دور ہوجاتی ہے اور یہ انتڑیوں کوجراثیم سے پاک کردیتا ہے ۔

آنکھوں کے امراض میں عرق گلاب کا کمال

جدید طب نے عرق گلاب کو آنکھوں کا نور کہا ہے اور آج ماحولیاتی آلودگی کے اس دور میں اس کا استعمال نا گزیر قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹر اس بات پر بھی متفق ہیں کہ گردوغبار اور دھوئیں کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے آنکھوں میں چند قطرے عرق گلاب ڈال لینے سے بھی آنکھوں کی مکمل صفائی ہوجاتی ہے

جبکہ اطباء کہتے ہیں کہ عرق گلاب بطور ڈراپر سب سے مؤثر دوا ہے کیونکہ یہ آنکھوں کو صاف ستھرا رکھ کر جراثیم سے محفوظ کرتا ہے ۔

آشوب چشم جیسے خوفناک مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے عرق گلاب کے چند قطرے مؤثر دوا ثابت ہوتے ہیں ۔

عرق گلاب آنکھوں کا ایک ایسا محافظ ثابت ہوا ہے جس سے نہ صرف بصارت تیز ہوتی ہے بلکہ آنکھوں میں طلسماتی چمک بھی پیدا ہوتی ہے اور آنکھوں کا گدلا پن ہمیشہ کے لئے دور ہوجاتا ہے ۔

About The Author