اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قبص کی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں تو یہ مزیدار غذائیں ہرگز نہ کھائیں اور خود کو اس بیماری سے بچائیں

چاکلیٹ ہوتی تو مزیدار ہے مگر یہ نظام ہاضمہ کو سست کرنے کا باعث بنتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر معدے کے امراض کا شکار رہنے والے افراد کے لیے اسے زیادہ موزوں نہیں سمجھا جاتا۔

قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس بیماری کی وجہ سے بہت مشکل اور تکلیف دہ محسوس ہونے لگتی ہے۔

قبض زیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیابیطس کے علاوہ کچھ دوسرے اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت رہتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے

تو اسے عام مسئلہ سمجھ کر نظر انداز ہرگز مت کریں اور یہ مسئلہ پیدا کرنے والی غذاؤں کے بارے میں جان لیں تاکہ قبض کی بیماری سے بچا جاسکے۔

وہ چند درج ذیل غذائیں ہیں۔

سفید چاول

سفید چاول پالش شدہ ہوتے ہیں اور ان کی بھوسی نکال دی جاتی ہے، یعنی ان میں فائبر کی مقدارکافی کم ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بہت زیادہ کھانا اکثر قبض کا شکار بنانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

فاسٹ فوڈ

اگر تو آپ فاسٹ فوڈ کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور یہ تقریباً آپ روزانہ ہی کھاتے ہیں تو یہ غذا بھی قبض کی شکایت اکثر لاحق ہونے کا باعث بنتی ہے، جس کی وجہ ان میں فائبر کی کمی ہے جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد دینے والا جز ہے۔

تلی ہوئی غذائیں

تلے ہوئے کھانے مزیدار تو ہوتے ہیں مگر یہ قبض کا باعث بھی بن سکتے ہیں، جس کی وجہ ان میں چربی زیادہ ہونا اور ہضم ہونے میں مشکل ہوتی ہے۔ جب غذا آنتوں سے سست روی سے گزرتی ہے تو بہت زیادہ پانی خارج ہوتا ہے جس سے قبض کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔

دودھ سے بنی مصنوعات

اگر آپ اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں تو اپنی غذا پر غور کریں کہ کہیں بہت زیادہ دودھ اور پنیر کا استعمال تو نہیں کر رہے؟ یقیناً دودھ کو مکمل طور پر نہیں چھوڑنا چاہئے بس اس کی مقدار کو کم کرلیں یا دہی کے استعمال کو ترجیح دیں کیونکہ اس میں موجود بیکٹریا نظام ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

انڈے

یہ پروٹین سے بھرپور تو ہوتے ہیں مگر فائبر بہت کم ہوتا ہے، ویسے تو یہ صحت مند انتخاب ہے تاہم اکثر قبض کی شکایت کی صورت میں اس کا استعمال کم کرنا چاہئے یا فائبر والی غذاؤں کے ساتھ کھائیں۔

سرخ گوشت

یہ بھی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے مگر فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ چربی زیادہ ہوتی ہے، گوشت کھانے کے لیے اس کے ساتھ فائبر سے بھرپور کسی سبزی کا استعمال بھی کریں۔

چاکلیٹ

چاکلیٹ ہوتی تو مزیدار ہے مگر یہ نظام ہاضمہ کو سست کرنے کا باعث بنتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر معدے کے امراض کا شکار رہنے والے افراد کے لیے اسے زیادہ موزوں نہیں سمجھا جاتا۔

سفید ڈبل روٹی

اس کا زیادہ استعمال آپ کو قبض کا مریض بنانے کے لیے کافی ہے جس کی وجہ اس میں فائبر کی مقدار کم ہونا ہے، اس کے مقابلے میں براؤن ڈبل روٹی نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

%d bloggers like this: