نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گھپلوں کا انکشاف

ٹرانسفارمرز اور انرجی میٹرز خریدنے کیلئے نو ارب پانچ کروڑ گیارہ لاکھ پچاس ہزار بغیر پرچیز آرڈر جاری کر دیے گئے

لاہور:

الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گھپلوں کا انکشاف ہواہے ،،، ٹرانسفارمرز،،، کنڈکٹر اور میٹرز کی خریداری میں ارپوں روپے کی کرپشن کی گئی لاہور کو بجلی فراہم کرنیوالی کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں،،،

ٹرانسفارمرز اور انرجی میٹرز خریدنے کیلئے نو ارب پانچ کروڑ گیارہ لاکھ پچاس ہزار بغیر پرچیز آرڈر جاری کر دیے گئے،،

اس مد میں زائد قیمت کے باعث قومی خزانے کو پچپن کروڑ انچاس لاکھ اسی ہزار کا نقصان ہوا۔ لیسکو کو ٹرانسفارمرز میں خرابی اور گرڈ اسٹیشن کے آلات میں دو ارب چورانوے کروڑ انسٹھ لاکھ بیس ہزار کا نقصان ہوا،،

مناسب جگہ نہ ہونے پر دو ارب پینتیس کروڑ چوبیس لاکھ کا اسٹاک پڑے پڑے خراب ہو رہا ہے،،

کمپنی کی جانب سے ایک ارب چھپن کروڑ سولہ لاکھ نوے ہزار کا ضرورت سے زائد بجلی کا سامان منگوایا گیا اور پیپرا رولز کیخلاف ورزی کرتے ہوئے بیاسی کروڑ اسی لاکھ پچاس ہزار کا پرچیز آڈر جاری ہوا۔

مناسب بولی کے بغیر چھیالیس کروڑ انسٹھ لاکھ ستر ہزار کا ٹھیکہ دیا گیا،، چھیالیس کروڑ دس لاکھ کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر خریدے گئے مگر ان کا پی سی ون میں ذکر نہیں،،

ایشئن ڈویلپمنٹ بنک سے قرض لے کر خریدا جانیوالا تئیس کروڑ تئیس لاکھ کا سامان بھی اب تک استعمال نہیں ہو سکا۔

گرڈ اسٹیشنز کی نامناسب دیکھ بھال سے بائیس کروڑ اور وارنٹی کے باوجود سامان تبدیل نہ کرانے پر اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ نوے ہزار کا قومی خزانے کو خسارا ہوا۔

About The Author