نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں کتب بینی کے دلدادہ افراد کے لئے خوشخبری

کراچی میں کتب بینی کے دلدادہ افراد کے لئے خوشخبری ہے۔ پانچ دسمبر سے شہر میں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز ہورہا ہے

کراچی میں کتب بینی کے دلدادہ افراد کے لئے خوشخبری ہے۔ پانچ دسمبر سے شہر میں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز ہورہا ہے۔

بک فیسٹول میں چالیس غیرملکی اور ایک سو چھتیس ملکی پبلشرز حصہ لیں گے۔ وادب سے لگاو رکھنے والوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے ۔۔ پندرہویں سالانہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کاآغاز 5 دسمبر سےایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔

سالانہ میلے میں 17ممالک کے 40 پبلشرز شرکت کریں گئے جبکہ ملکی 136پبلشرز بھی میلے کا حصہ ہوں گے۔۔ جس میں330اسٹال مختص کئے جائیں گئے۔ پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا ہے کہ

اس طرح کے کتب میلے پاکستان کا مثبت پہلو کو بھی اجاگر کرتے ہیں ۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ کے آئی بی ایف کا حالیہ ایڈیشن ماضی کے تمام ایونٹس کے مقابلے میں منفرد ہوگا۔

بین الاقوامی کتب میلے میں بھارت، ترکی، سنگاپور،چین، ملائیشیا، برطانیہ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

About The Author