دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان کے رخصت پر ہونے کی بنا پر سماعت نہیں ہو سکی۔

لاہور: لاہورکی عدالت عالیہ  نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان کے رخصت پر ہونے کی بنا پر سماعت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے عدالت نے درخواست ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست قانون دان اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

About The Author