مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترقی پسندجماعتوں کو بنیادی انسانی حقوق کا ایجنڈا آگے لے کر بڑھنا چاہیے،بلاول بھٹو

دونوں رہنماﺅں نے قبائلی علاقہ جات میں قائم حراستی مراکز پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بہت جلد فیصلہ سنائیگی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایم ولی خان نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سید نیر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے کے پی میں قبائلی علاقہ جات کے معاشی وسائل قبضے میں لینے کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی مذمت کی گئی۔

دونوں رہنماﺅں نے کے پی میں قبائلی علاقہ جات میں قائم حراستی مراکز پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بہت جلد حراستی مراکز کے حوالے سے پٹیشن کا فیصلہ سنائے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ترقی پسند سیاسی جماعتوں کو جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کا ایجنڈا آگے لے کر بڑھنا چاہیے۔

اے این پی کے رہنما نے چیئرمین بھٹو زرداری سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک خواہشات اور دعائیں سابق صدر تک پہنچائی جائیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے ایک وفد نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں نجم الدین خان، کرامت چغڑمتی اور محمد علی شاہ شامل تھے۔ وفد نے پارٹی چیئرمین کو مالاکنڈ اور دیر کا دورہ کرنے اور عوامی جلسوں کی دعوت دی۔ پارٹی رہنماﺅں نے کے پی کی صورتحال سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا ۔

%d bloggers like this: