دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کے ٹوکی سرمائی مہم: دو رکنی فرانسیسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

دنیاکے دوسرےبلند ترین کے ٹو پہاڑ کوموسم سرما میں سر کرنے کے لیے ہر سال مختلف ممالک کے کوہ پیما کوشش کرتے ہیں

گلگت(تنویر احمد)

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے لئے فرانسیسی کوہ پیماوں کی دو رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم آئندہ ہفتے مہم جوئی کا آغاز کرے گی.


ذرائع کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی فرانسیسی کوہ پیماوں کی دو رکنی ٹیم پہلی بار کوشش کرے گی.
کوہ پیما جاناتھن بورڈیس اور ٹم سیرا کے ٹو ونٹر ایکسپیڈیشن کا حصہ ہیں جو گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے ہیں اور آئندہ چند دن میں سکردو کے لئے آڑان بھریں گے اور 8611 میٹر بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کی سرمائی مہم جوئی کا آغاز آئندہ ہفتے کریں گے.
ذرائع کے مطابق دو رکنی کوہ پیما ٹیم بغیر سپلیمنٹری آکسیجن کے چوٹی سر کرنے کی کوشش کرے گی.


کے ٹو پہاڑ موسم سرما میں سر کرنے کے لیے ہر سال مختلف ممالک کے کوہ پیما کوشش کرتے ہیں لیکن شدید موسمی حالات کی وجہ سے آج تک اسے کوئی سر نہیں کر سکا ہے.

About The Author