اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسوں پر مبنی خبریں تبصرے،اور تجزیے

فخرالدین بزدار ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ایڈیشنل کمشنر و ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان اظفر ضیاء ایڈیشنل کمشنر کے عہدے سے ترقی پا کر ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات ھوئے ہیں۔

ان کی ترقی پر آرٹسٹ ایسوسی ایشن پاکستان ضلع ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین اعجاز گولڈن، صدر شیخ محمد اسماعیل، نائب صدر-

سلیم ناز نائب صدر- محمد سجاد کھوکھر، جنرل سیکرٹری مجاہد اعجاز، آفتاب ھاشمی، انجم خان بابر، انجم افغان، سیف شیخ، امجد سلطان، محمد رفیق سہرانی، جہاں زیب کھوکھر،

ملک امتیاز وردک، نعیم ٹھاکر، حاکم راجہ اور عمران مانی و دیگر نے محترم اظفر ضیاء کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی ھے۔اور کہا ھے کہ ایسے نیک سیرت،

فنکار دوست اور ہمدرد انسان کے ڈیرہ غازی خان سے چلے جانے پر فنکار طبقہ ثقافتی سرگرمیوں سے محروم ھو گیا ھے۔

اور آن کی خواہش ھے کہ ایسے ایماندار افسر کا ڈیرہ غازی خان میں موجود رہنا ضروری ھے۔


ڈیرہ غازیخان

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر علم اسلام مضطرب ہے قرآن روشنی ہے جسے پیھلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی و مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو شدت پسندی کے دینے والوں کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے

قرآن پاک ایک روشنی ہے اسے پیھلنے سے کوئی نہیں روک سکتا محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کو اقتدار سے باہر ایک ایک دن صدیوں کے برابر لگ رہا ہے

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ماضی کی روایت کو توڑے گی اور انشائللہ قرضوں میں اضافے کی بجاے اس میں کمی کی جائے گی

نیو بلدیاتی نظام کے نفاذ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپنی سیاسی بقا کی فکر لاحق ہے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہیای اے ڈی اے ڈیرہ غازی خان اطہرجلیل نے سبزی منڈی کا دورہ کیا

انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کے ساتھ حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کیے گئے کسان کاؤنٹر کا بھی دورہ کرتے ہوئیکسان کاؤنٹر پر فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کاشتکار اور غریب عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں

ہیں کسان کاؤنٹر پر کاشتکار اور خریدار دونوں مطمئن نظر آرہے ہیں کاشتکاروں کو اپنی اجناس ہول سیل نرخ پر اجناس فروخت کرنے کا موقع ملا ہے۔

کسانوں سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس اور آڑھتیوں کا کمیشن بھی وصول نہیں کیا جاتا۔

کسان کاونٹر کی وجہ سے ہول سیل نرخ پر پھل اور سبزیوں کی فروخت سے عام مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں واضح کمی نظر آرہی ہے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بچوں کی بروقت تاریخ پیدائش کے اندراج کے لیے آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا

محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر اہتما م آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اکرم،میڈیکل آفیسر سوشل ویلفیئر محمد رضوان جمیل انچارج بینظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا اور دیگر مقررین نے کہاکہ

بچوں کی قومی شناخت کے لیے ان کی تاریخ پیدائش کا بروقت اندراج کرایا جائے یونین کونسل کیدفتر میں جاکر بچوں کی تا ریخ پیدائش کا اندراج کرائیں

انہوں نے کہا کہ تاریخ پیدائش کے اندراج کے حوالے سے یونیسیف کے زیر اہتمام پروگرامز کا انعقاد کرایا گیا ہے جس کے عوام میں مث۔بت ردعمل سامنے آیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور آئی ٹی کی مدد سے ویڈیو لنک سے تمام کورٹس کو جوڑ دیا گیاہے،

وکلاء اب ”ای فائلنگ“ ڈرافٹ دے کر مقدمہ کی پیروی کریں گے مزید بینچز کی ضرورت نہیں سکرین پر آکر اب عدالت کو اپنے دلائل دے سکتے ہیں۔

وکیل کے لیے اس سے بڑی اور کیا عزت ہوگی کہ الوکیل اللہ کا نام ہے۔وکلاء کو چاہیے ک وہ عزت اور خود داری پر کمپرومائز نہ کریں اپنی شناخت نہیں چھوڑنی چاہیے۔وکلاء اپنے ذاتی مسائل کو کبھی اپنے پروفیشن نہ آنے دیں۔

وہ یہاں اپنے دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران یہاں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وکلاء کا باکردار ہونا ہے اور ایک وکیل اس وقت باکردار بن سکتا ہے جب اس کا ایمان مضبوط ہو،

لہذا وکیل کا ایماندار ہوناضروری ہے وکلاء باکردار اور ایماندار نہ ہوتو پھر اس کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب ایک سینئر وکیل گھر سے کچہری کے لیے نکلتے تو راستے میں لوگ اپنی سائیکل سے اتر کر کھڑے ہوجاتے تھے

آج ایسا کیوں نہیں ہے شاید یہ کردار کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا مال ومتاع، گاڑی، کاراور عہدہ نہیں کردار سے عزت ہوتی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کے دوران ڈیرہ غازیخان اور ڈیرہ بار سے جڑی اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ

وہ شروع سے ہی ”باغی طبیعت“ رکھتے تھے۔پانچویں پھر دسویں جماعت میں جب ٹیچر نے انہیں کسی بات پر سختی کی اور ہاتھ پردو سوٹیاں (ڈنڈے)مارے تو وہ انہوں نے تیسرے ڈنڈے کے لیے ہاتھ آگے نہیں کیا

اور بھاگ کر سکول سے سیدھاکورٹ چلے آئے اور والد محترم فیض خان کھوسہ اس وقت ایک کیس کے سلسلے میں عدالت میں موجود تھے، وہیں انہیں کہا کہ میں نے اس ٹیچر سے نہیں پڑھنا۔ایک اور موقع پر انہوں نے کہا کہ جب وہ سکول ایجوکیشن مکمل کرنے کے بعد کالج لیول پر گئے تو اسی وقت فیصلہ کرلیا تھاکہ نوکری نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقائی سسٹم سرداری نظام والا ہے اورڈیرہ غازیخان میں باقاعدہ ”تمنداری“ ہے قبیلہ یعنی تمن کا ایک ہی سردار ہوتا ہے باقی سب فیملی ہوتے ہیں ہمارا گھرانہ بھی کھوسہ تمنداری کی ایک فیملی ہے ہمارے والد فیض محمد خان کھوسہ نے ہم سب بہن بھائیوں کواعلیٰ تعلیم دلوائی اور باقی سب نوکری کرکے افسر بن گئے

لیکن میں نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ والد صاحب کو کہہ دیا کہ وہ ان کے پروفیشن کو لے کر آگے بڑھیں گے اور وکیل بنیں گے۔ انہوں نے ا س موقع پر کہا کہ والد محترم نے کہا کہ ٹھیک چاہیے زمین بیچنی پڑے چاہیے تن کے کپڑے بیچنے پڑیں تمہیں وکیل بناؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سردار نہیں تھے اور اس لیے تعلیم اور صرف تعلیم پر انحصار کیا اور خوب پڑھائی کی انہوں نے کہا کہ مڈل طبقہ صرف محنت و لگن و تعلیم سے ہی آگے جاسکتا ہے آج ہم جوکچھ ہیں اسی کی بدولت ہیں۔

قبل ازیں سکریڑی ڈسٹرکٹ بار اور صدر بار نے اپنے خطاب میں ڈیرہ غازیخان میں ہائی کورٹ بینچ کے علاوہ بنکنگ کورٹ کے قیام اور وکلاء کالونی کا مطالبہ کیا

جس پر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب مزید کسی بینچ کی ضرورت نہیں اب ہم نے تمام کورٹس کو ویڈیو لنک سے جوڑ دیا ہے،

ڈی جی خان، فیصل آباد سمیت تمام کورٹس کے وکلاء اب سکرین پر آکر دلائل دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ

جل د ڈی جی خان کو بھی ویڈیو لنک سے جوڑ دیا جائے گا۔ کالونی کے قیام پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کے کرنے کا کام نہیں ہے۔اس موقع پر ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اقبال بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

%d bloggers like this: