اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیےرا

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان
تحصیل روجھان میں مستقل طور پر اے ایس پی تعینات کیا جائے۔ چیئرمین مصالحتی کمیٹی روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ ہاہی و ارکان مصالحتی کمیٹی ۔

تحصیل روجھان میں مستقل بنیادوں پر اے ایس پی تعینات کیا جائے یہ باتیں تحصیل رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مصالحتی کمیٹی روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی نے کہا کہ

حالیہ حالات کو مدنظر رکھ کر جلد از جلد تحصیل روجھان میں اے ایس پی کو فوری طور پر تعینات کیا جائے

چیئرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی روجھان کے عوامی سماجی و انجمن تاجران کے صدر نے نئے تعینات ہونے والے

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ روجھان میں مستقل بنیادوں اے ایس پی کو تعینات کیا جائے ۔


روجھان/حادثہ

روجھان بستی گہلانی ریلوے پھاٹک کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم روجھان موقع پر پہنچ گیا زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا جا رہا ہے


روجھان

اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی متعدد سبزی فروشوں اور دوکان داروں کو موقع پر جرمانے اور تاکید ۔

عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی متعدد سبزی فروشوں اور دوکانداروں کو موقع پر جرمانے لگائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے صدر بازار، مین بازار، اور گوشت مارکیٹ کا بھی وزٹ کیا

اور میونسپل کمیٹی کے دروغا صفائی کو ہدایت کی کہ گوشت منڈی کی صفائی کو بہتر بنایا جائے اور قصابوں کو بھی تاکید کی کہ وہ جانوروں کا فضلہ جگہ جگہ نہ پھینکیں اور، صفائی کا خاص طور خیال رکھیں

اور گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیئے اور سبزی فروشوں کو تاکید کی کہ عوام کو سبزی سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں رکھیں اس موقع پر دورغا صفائی کو سختی سے تاکید جاری کیں کہ شہر اور بازار میں سیوریج لائنوں کے مین ہولز پر ڈھکن اور عید گاہ میراں پور روڈ،

معظم مارکیٹ، بنوں مارکیٹ اور شہر کے جملہ وارڈز کی گلیوں محلوں اور کوچوں کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کو یقینی بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کونسل کی عمارت کا بھی دورہ کیا

اور عمارت کی صفائی ستھرائی کے لئے ہدیات دیں انہوں نے کہا کہ چند یوم میں تحصیل کونسل کا عملہ اس عمارت میں شفٹ کر دیا جائے گ

%d bloggers like this: