اپریل 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تین سال بعد لاہور میں نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ کا آغاز

خستہ حال اسٹیڈیمز میں کھلاڑی کمال پھرتی سے پاسز دیتے،، ڈریلنگ کرتے اور پنالٹی کارنر لگاتے نظر آنے لگے،،

قومی کھیل کی سنی گئی،، تین سال بعد لاہور میں نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ بغیر اسپانسرز کے جاری ٹورنامنٹ میں انیس ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

وزیر کھیل پنجاب کہتے ہیں کہ ہاکی میں کارپوریٹ سیکٹر کو لانے کیلیے لِیگ کا انعقاد جلد کروائیں گے۔ طویل عرصہ سے ویران پڑے،،

خستہ حال اسٹیڈیمز میں کھلاڑی کمال پھرتی سے پاسز دیتے،، ڈریلنگ کرتے اور پنالٹی کارنر لگاتے نظر آنے لگے،،

پنجاب سپورٹس بورڈ اور پی ایچ ایف کے زیر اہتمام چھتیسویں نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ شروع ہو گئی کوئی اسپانسر نہ ہی تماشائی،،

مگر نوجوان اسٹرائیکرز تو ایک طرف گول کیپرز کی حاضر دماغی اور مہارت کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا صوبائی وزیر رائے تیمور نے کھیل کے فروغ کیلئے لیگ کرانے کی نوید سنا دی ،،

نیشنل اسٹیڈیم لاہور کی ٹرف آئندہ مالی سال میں تبدیل کرنے، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی اسٹرو ٹرف بچھانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے پی ایچ ایف حکام بھی جہاں اسپانسرز لانے کیلئے کوشاں ہیں وہیں

غیر ملکی ٹیمز کی آمد کیلئے بھی پر امید ہیں چمپئن شپ کے آغاز پر پنجاب، کے پی کے، سندھ، آرمی ، واپڈا اور پورٹ قاسم کی ٹیموں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اپنے اپنے میچز جیت لیے،،

چمپئین شپ کا فائنل میچ آٹھ دسمبر کو ہو گا

%d bloggers like this: