دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک اور متنازعہ وڈیو کی وجہ سے حریم شاہ تنقید کی زد میں

ایک نجی چینل کے پروگرام میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے بہترین علاقوں میں گھر بھی ہیں۔

ٹک ٹاک نامی ایپلیکیشن سے مشہور ہونے والی حریم شاہ کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک گرل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنا تعارف ’ٹِک ٹاک کوئین‘ کے نام سے کروانے والی حریم شاہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر نظر آتی رہتی ہیں۔

https://twitter.com/HareemSha12/status/1189617038987268097?s=20

حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ان کو سوشل میڈیا اور بعد میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  سے شہرت حاصل کرنے والے بچے احمد شاہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ چھوٹے بچے کو نازیبا انداز میں بوسہ دے رہی ہیں۔ اخلاقی طور پر بچوں کو بھینچ بھینچ کر پیار کرنا، ان کے بے تحاشا بوسے لینا صحیح نہیں۔

حریم شاہ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والوں کے مطابق بچوں کے ساتھ اس طرح کا اظہار محبت ان کے استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔ بدقسمتی سے ننھے احمد شاہ کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے، لیکن وہ احتجاج بھی نہیں کر سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی اہم حکومتی شخصیات سے دوستیاں ہیں جو تنازعات کے باوجود حریم شاہ کی حمایت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ملک میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کو روکنا چاہتی ہے تو اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے پرتعیش لائف سٹائل پر بھی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے بہترین علاقوں میں گھر بھی ہیں۔

About The Author