مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانگھڑ:2015میں پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر جرگے کا فیصلہ

سانگھڑ میں بلدیاتی انتخانات 2015 میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں کے دوران ہونے والے جگھڑے کا جرگہ ٹنڈوالہ یار کے قریب ٹنڈوسومرو میں ہوا

سانگھڑ

سانگھڑ میں بلدیاتی انتخانات 2015 میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کی ریلیوں کے دوران ہونے والے جگھڑے کا جرگہ ٹنڈوالہ یار کے قریب ٹنڈوسومرو میں ہوا جس میں فنکشنل لیگ کے گروپ پر 4 قتل ثابت ہوئے، 2 کروڑ 80 لاکھ جرمانے کی فتوی’

جاری کیا گیا ہے ٹنڈوالہ یار کے قریب ٹنڈوسومرو میں بلدیاتی انتخابات 2015 سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کے فدا حسین ڈیرو اور فنکشنل لیگ کے حاجی خدا بخش راجڑ کی طرف سے نکلنے والی ریلیوں کے دوران ہونے والی خون ریزی کا جرگہ ہوا

جرگہ رئیس منظور خان پنھور سی سرپئنچ میں جس میں پیپلزپارٹی کے فدا حسین ڈیرو کی طرف سے امین خالد خان لنڈ اور فنکشنل لیگ حاجی خدا بخش راجڑ کی طرف سے امین غوث بخش مھر تھے جرگے میں ہونے والے قتل فنکشنل کے گروپ پر ثابت ہوئے

جس کے بعد رئیس امداد خان نظامانی نے جرگے کا فتوی’ دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے فدا حسین ڈیرو کے 2 کارکنان سید گل محمد شاہ اور گل محمد مری کے قتل ہونے کا 40 40 لاکھ جرمانے عائد کیا

جب کے جگھڑے میں شھید ہونے والے 2 پولیس جوانوں عاشق مری اور نبی بخش ڈیرو کے قتل کا 30 30 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جب کے جگھڑے میں زخمی ہونے والوں کا 50 لاکھ جرمانہ مقرر کیا گیا اور پیپلزپارٹی کے فدا حسین ڈیرو کی گاڑی پر حملے کا 40 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیاجگھڑے کے دوران سانگھڑ مین ہونے والے جگھڑے مین گاڑیوں کے نقصان کا 50 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا

یاد رہے کے 2015 میں بلدیاتی انتخابات میں سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کے فدا ڈیرو اور فنکشنل لیگ کے حاجی خدا بخش راجڑ کی طرف سے ریلیاں نکالی گئی تھی ریلیاں آمنے سامنے ہونے کے باعث دونوں پارٹیوں کے گروپوں کے کارکنان میں جگھڑہ ہو گیا تھا

جگھڑے میں فائرنگ ہونے پر 2 پولیس جوانوں سمیت 4 افراد قتل ہو گئے تھے قتل ہونے والوں میں پولیس کے عاشق مری اور نبی بخش ڈیرو شامل تھے کارکنان میں سید گل محمد شاہ اور گل محمد مری شامل تھے

جب کے جرگے میں سینیٹر پیپلزپارٹی امام دین شوقین، ایم این اے نوید ڈیرو، ضلعہ چیئرمین سانگھڑ خادم حسین رند، امداد خان نظامانی،

وریام فقیر، قادر بخش منگریو، علی غلام نظامانی سمیت دونوں گروپوں کے کارکنان اور معززیں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

%d bloggers like this: