مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

فخرالدین بزدار ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان :

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تونسہ میں منعقدہ تین روزہ جنوبی پنجاب ثقافتی میلہ کے دوران محفل مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا

مشاعرہ کی نشست کا افتتاح مقامی رہنما خواجہ خضر نے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین بھی موجود تھے۔

ثقافتی میلہ میں منعقد ہونے والے مشاعرہ کی صدارت نامور شاعر شاکر شجاع آبادی نے کی۔مشاعرہ میں ڈیرہ غازی خان، ملتاناور بہاولپور ڈویژنوں کے نامور شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا

مشاعرہ میں حاضرین کی کثیر تعدادموجود تھی اور شعراء کے کلام پر بھرپور داد دی۔ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرارعالم نے کہاکہ شعرائے کرا م نے اپنے کلام کے ذریعے معاشرہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی ترجمانی کرنے میں میں نمایاں کردار ادا کیا

انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کا خواب بھی ایک شاعر نے دیکھا تھاپنجاب آرٹس کونسل اپنے دائرہ کار کو ہر شہر کی سطح پر پھیلا رہی ہے اور اس پروگرام کا آغاز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے شہر تونسہ شریف سے کیا گیا ہے

دریں اثنافوک فیسٹیول کے دوسرے روز بھی پتلی تماشا ، جادو کے کمالات ، لوک موسیقی اور لوک رقص کا شاندار مظاہرہ کیاگیا


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مراکز صحت کے معائنہ کے ساتھ سبزی منڈی اور فیلڈ میں جا کر ریونیو معاملات کا جائز ہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے بنیادی مرکزی صحت کھاکھی کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ،

ادویات کی موجودگی ، حاضری او رریکارڈ کو چیک کیا سٹاف کی حاضری سمیت ہسپتال کے معاملات پر اطمینان کااظہار کیاگیا

انہوں نے موضع پائیگاہ کا دورہ کرتے ہوئے گرداوری او رریونیو ریکارڈ کے مطابق معاملات نمٹائے اس موقع پر ریونیو افسران بھی موجود تھے دریں

اثنا اسسٹنٹ کمشنرمحمد اسد چانڈیہ اور کوٹ چھٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد نے سبزی منڈی میں پھل اور سبزیو ںکی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

او رہدایات جاری کیں انہو ںنے سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کادورہ کرتے ہوئے سہولیات کی فراہمی کا جائز ہ لیا


ڈیرہ غازیخان :

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ایک ماہ کے دوران ڈویژن کے 69مقامات پر روڈ سیفٹی ،

ٹریفک قوانین ، دھند اور سموگ سے بچاﺅ کے حوالے سے لیکچرز د یئے انچارج یونٹ عامر محمود اور نائب انچارج ذیشان احمد نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کری

دھند اور سموگ سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی او احتیاطی اقدامات کیے جائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے سیٹ بیلٹ باندھنے کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جائے


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی 28نومبر کو ساڑھے گیارہ بجے دن سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے

یہ بات ان کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان :

محکمہ سوشل ویلفیئر سی ڈی پراجیکٹ تونسہ شریف کے دفتر میں روڈ حادثات سے بچاﺅ اور ہیلمٹ کے استعمال بارے سیمینار کا انعقاد کیاگیا

جس کی صدارت سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اکرم نے کی سیمینار میں مقررین نے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور احتیاطی او رحفاظتی تدابیر پر عمل کرنے پر زور د یا

اس موقع پر محمدرضوان جمیل ، میر محمد ، غنا محمد گجر ، پرویز قیصرانی ، شاہنواز شیرانی کے علاوہ این جی اوز کے عہدیدار او رنمائندے بھی موجو دتھے


ڈیرہ غازیخان

سابق وفاقی وزیرسردار اویس احمد خان لغاری کی شکور آباد کالونی میں آمد، مولانا محمد افضل الحق مرحوم کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت،

تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور ایم پی اے سردار اویس خان لغاری نے شکور آباد کالونی کا مختصر دورہ کیا۔ مولانا محمد ابو بکر ملکانی کے والد مولانا محمد افضل الحق ملکانی مرحوم کی وفات پر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ، مولانا محمد اقبال رشید ملکانی، امام مسجد حافظ پیر بخش گاذر، عبدالکریم کنیرا، کریم بخش گاذر،

حکیم حافظ عبدالمجید نقشبندی، حافظ محمد عمر فاروق مکی، حافظ محمد طلحہ مدنی، احتشام الحق ملکانی، لیاقت علی خان ملکانی، مولانا ابو بکر ملکانی، حافظ سیف اللہ ملکانی، محمد ناصر خان ملکانی، شوکت علی خان ملکانی،

مولانا عثمان خان ملکانی، قاری صفدر خان ملکانی، مولانا عمر خان ملکانی، محمد عامر ملکانی، صداقت علی خان ایڈووکیٹ ملکانی،

محمد یونس گاذر، ندیم خان گازر، محمد بلال خان پتافی، ہادی خان نیازی، غلام شبیر خوجہ، محمد فاروق سندرانہ و دیگر بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

پو لیس قومی رضا کاران کے ڈسٹرکٹ کمانڈرمحی الاسلام قریشی کے بیٹے عابد اسلام قریشی کی اہلیہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں

مرحومہ کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر کول باغ میں ادا کی گئی جس میں منتخب نمائندوں، تاجروں، شہریوں، پولیس ملازمین اور وکلا،

سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محی الاسلام، عابد اسلام اوران کے دیگر برادران سے اظہار تعزیت کیا

اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فارتحہ خوانی آج بروز جمعرات صبح 8بجے ان کی رہائش گاہ بلاک کیو میں ادا کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان.

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تونسہ میں منعقدہ تین روزہ جنوبی پنجاب ثقافتی میلہ کے دوران محفل مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا

مشاعرہ کی نشست کا افتتاح مقامی رہنما خواجہ خضر نے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین بھی موجود تھے۔

ثقافتی میلہ میں منعقد ہونے والے مشاعرہ کی صدارت نامور شاعر شاکر شجاع آبادی نے کی۔مشاعرہ میں ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنوں کے نامور شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرہ میں حاضرین کی کثیر تعدادموجود تھی

اور شعراء کے کلام پر بھرپور داد دی۔ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرارعالم نے کہاکہ شعرائے کرا م نے اپنے کلام کے ذریعے معاشرہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی ترجمانی کرنے میں میں نمایاں کردار ادا کیا.

انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کا خواب بھی ایک شاعر نے دیکھا تھاپنجاب آرٹس کونسل اپنے دائرہ کار کو ہر شہر کی سطح پر پھیلا رہی ہے

اور اس پروگرام کا آغاز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے شہر تونسہ شریف سے کیا گیا ہے.
دریں اثنافوک فیسٹیول کے دوسرے روز بھی پتلی تماشا،

جادو کے کمالات، لوک موسیقی اور لوک رقص کا شاندار مظاہرہ کیاگیا


ڈیرہ غازیخان.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مراکز صحت کے معائنہ کے ساتھ سبزی منڈی اور فیلڈ میں جا کر ریونیو معاملات کا جائز ہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے بنیادی مرکزی صحت کھاکھی کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، ادویات کی موجودگی، حاضری او رریکارڈ کو چیک کیا.

سٹاف کی حاضری سمیت ہسپتال کے معاملات پر اطمینان کااظہار کیاگیا. انہوں نے موضع پائیگاہ کا دورہ کرتے ہوئے گرداوری او رریونیو ریکارڈ کے مطابق معاملات نمٹائے.

اس موقع پر ریونیو افسران بھی موجود تھے. دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنرمحمد اسد چانڈیہ اور کوٹ چھٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد نے سبزی منڈی میں پھل اور سبزیو ں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

او رہدایات جاری کیں. انہو ں نے سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کادورہ کرتے ہوئے سہولیات کی فراہمی کا جائز ہ لیا.

%d bloggers like this: