ا اسلام آباد:
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
عدالت نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کردی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں قومی احتساب بیورو(نیب) اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت استدعا کی کہ کیس کے فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے۔ خیال رہے کہ مذکورہ کیس میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخزانہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کو جولائی 2019 میں اور مفتاح اسماعیل کو سات اگست کو حراست میں لیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،