دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نمرتا ہلاکت کیس: طالبہ کے دوپٹے کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی

دوسری جانب ڈی این اے رپورٹ جوڈیشل انکوائری کو پیش کی جاچکی ہے جو 2 روز کے دوران جوڈیشل انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ سندھ کو بھجوا دی جائے گی۔

لاڑکانہ : آصفہ ڈینٹل کالج کی آنجہانی طالبہ نمرتا کے گلے میں موجود دوپٹے کی ڈی این اے رپورٹ  سامنے آگئی ہے ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق متوفیہ کے دوپٹے سے کوئی ڈی این اےکا نمونہ حاصل نہیں کیا جا سکا۔

پنجاب فرانزک  سائنس ایجنسی کی جانب سے نمرتا کے گلے میں مبینہ طور پر پھندے کے طور پر استعمال ہونے والے دوپٹے کی ڈی این اے رپورٹ لاڑکانہ پولیس کو بھجوائی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق دوپٹے سے کسی قسم کے اسکن ٹشوز، یا خون کے اسٹین نہیں ملے جس وجہ سے ڈی این اے کا کوئی بھی نمونہ حاصل نہیں کیا جاسکا۔ متوفیہ کا  دوپٹہ 25 ستمبر کو واقعہ کے 9 روز بعد ڈی این اے کیلیے بھجوایا گیا ۔

اس ضمن  میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑے پر واقع کے 72 گھنٹوں بعد تک اسکن ٹشوز سے ڈی این لیا جاسکتا تھا تاخیر کے باعث ڈی این اے کا کوئی نمونہ ملنا ناممکن ہوجاتا ہے اور پوسٹ مارٹم کے دوران نمرتا کے ناخن بھی ڈی این اے کیلیے نہیں بھیجے گئے جو کہ انتہائی ضروری تھا جس سے خود کشی اور قتل کا معمہ حل ہوسکتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے: نمرتا ہلاکت کیس، فنگر پرنٹس کی شناخت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

دوسری جانب ڈی این اے رپورٹ جوڈیشل انکوائری کو پیش کی جاچکی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران جوڈیشل انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ سندھ کو بھجوا دی جائے گی۔

About The Author