مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس،عثمان بزدار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس میں ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کور کمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد وزیراعظم کو بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مشورہ دیا گیا۔

%d bloggers like this: