جنوری 11, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تبدیلی مذہب سے متعلق اقلیتوں کے تحفظ کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم

چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی وزراء پیر نور الحق قادری، شیری مزاری، علی محمد خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے تبدیلی مذہب سے متعلق اقلیتوں کے تحفظ کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 22 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
وفاقی وزراء پیر نور الحق قادری، شیری مزاری، علی محمد خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔

ایم این ای کیھئل داس کوہستانی، جئے پرکاش لوھانہ، لال چند ،رمیش لال، شنیلا رتھ اور ڈاکٹردرشن سمیت دیگر اقلیتی ارکان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں

رانا تنویر، سینیٹر رانا مقبول، شگفتہ جمانی، عامر ڈوگر، عبدالواسع، سینیٹر انور الحق کاکڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی پارٹی کی تشکیل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشاورت سے کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی آو آر طے کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی اقلیتوں کے حقوق اور مذہب کی جبری تبدیلیوں بارے اقلیتوں کے تحفظ پر قانون سازی کا کام کرے گی۔

About The Author