مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائیر جن علاقوں سے دریافت ہوں پہلے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔

کراچی: سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔  سندھ سے ملنے والی گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا ہے۔

پہاڑوں کی تہہ میں چھپی شیل اور ٹائٹ گیس کی تلاش کے لیے پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل سندھ میں کھدائی کرے گی۔

حکومت نے ایک ماہ کے اندر پالیسی بنا کر باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں شیل گیس کے 95 ٹریلین اور شیل تیل کے 14 بلین متوقع ذخائر موجود ہیں۔

اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائیر جن علاقوں سے دریافت ہوں پہلے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔

%d bloggers like this: