دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 36برس بیت گئے

آج بھی لاکھوں دلوں پرراج کرتےہیں، جداگانہ ہئیر اسٹائل،، لباس ضرب المثال،، نشیلی آنکھیں،، کتابی چہرہ اور مردانہ وجاہت سے بھرپور شخصیت کے حامل

اپناانداز،اپنی شناخت،،چاکلیٹی، رومانٹک اور اسٹائلش ہیرو وحید مراد کو مداحوں سےبچھڑے چھتیس برس بیت گئے،

مگر وہ آج بھی لاکھوں دلوں پرراج کرتےہیں، جداگانہ ہئیر اسٹائل،، لباس ضرب المثال،، نشیلی آنکھیں،، کتابی چہرہ اور مردانہ وجاہت سے بھرپور شخصیت کے حامل وحید مراد نے جذبات اور رومان کو پردہ اسکرین پر جس طرح پیش کیا

ویسے کوئی ہم عصر نہ کر پایا انیس سو باسٹھ میں وحید مراد نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ہیرا اور پتھر سے کیا،،

زیبا کے ساتھ فلم پروان نے اسٹائلش ہیرو کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا چاکلیٹی ہیرو نے اولاد سے لے کر زلزلہ تک ایک سو پچیس فلموں میں کام کیا،،

فلم شبانہ نے ڈائمنڈ جوبلی،، اٹھائیس نے گولڈن اور پچیس فلموں نے سلور جوبلی بنائی دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو پیدا ہونے ولے وحید مراد نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں جو نام کمایا

وہ دوسرے فن کاروں کو حاصل نہ ہوا،،یہ خوب صورت فن کار انیس سو تراسی میں صرف پینتالیس برس کی عمر میں دنیا سے تو رخصت ہوگیا مگر ان کے مداح آج بھی انہیں بھلا نہیں پائے

About The Author