مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری افسران کے واٹس ایپ استعمال پر پابندی کی تجویز

اس حوالے سے جاری کی گئی وزارت آئی ٹی کی ایڈوائزری بتایا گیاہے کہ دنیا میں 1400 اعلٰی حکام کی حساس معلومات متاثر ہوئیں۔

اسلام آباد:

سرکاری افسران کے واٹس ایپ استعمال پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ اسرائیلی کمپنی نے ڈیٹا چوری کرنے والا مال ویئر وٹس ایپ پر چھوڑا ہے ۔

یہ مال ویئر ایسا سافٹ ویئر ہے جو موبائل کا ڈیٹا چوری اور ڈیلیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 29 اکتوبر کو چھوڑے مال ویئر سے پاکستان سمیت دنیا کے 20 ممالک متاثر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری کی گئی وزارت آئی ٹی کی ایڈوائزری بتایا گیاہے کہ دنیا میں 1400 اعلٰی حکام کی حساس معلومات متاثر ہوئیں۔

ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کا نیا ورژن استعمال کیا جائے اور اس سے قبل خریدے گئے موبائل فونز تبدیل کئے جائیں۔

%d bloggers like this: