جنوری 4, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اینٹی سنیک ویکسین کا منصوبہ فعال

این آئی ایچ اسلام آباد کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھی سانپ کے زہر کو ختم کرنے کی ویکسین تیار کرسکے گی

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اینٹی سنیک ویکسین کا منصوبہ فعال ہوگیا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے اینٹی سنیک وینم کی تیاری کا ایک پڑاؤ طے کرلیا

این آئی ایچ اسلام آباد کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھی سانپ کے زہر کو ختم کرنے کی ویکسین تیار کرسکے گی ویکسین کی تیاری کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جدید مشینری پر مشتمل پلانٹ قائم کردیا گیا

ڈریپ سے منظوری کے بعد آئندہ سالوں میں یونیورسٹی پورے پاکستان کی کھپت پوری کرسکے گی پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد سنیک بائٹ کا شکار ہوتے ہیں

سانپ کا ڈسنا 10 ہزار سے زائد افراد کی اموات کی وجہ بنتا ہے پاکستان سالانہ 50 ہزار اے ایس وی وائلز دیگر ملکوں سے درآمد کرتا ہے

ماہرین نے سانپ کے زہر سے گھوڑوں پر تجربے 2012 میں کیے تھے اس کے بعد سیرو بیالوجی لیبارٹری غیر اعلانیہ طور پر غیر فعال ہوگئی تھی

About The Author