مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے،عثمان بزدار

پنجاب میں عوام کی سہولت اورضرورت کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات- پنجاب میں عوام کی سہولت اورضرورت کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ایک سال میں وہ کام کئے ہیں جو سابق حکومتیں کئی کئی سال نہیں کر سکیں –  پانی کی چوری روکنے کیلئے کھل پنچایت بل بہترین اقدام ہے۔

اور  4برس کی بجائے3 برس میں کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے فیصلے سے ہزاروں ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ ورکرویلفیئر فنڈز بل لانے کا مقصد کارکنوں کی فلاح وبہبود ہے۔

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی کا قانون بہت اہمیت رکھتا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ تباہ حال معیشت میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کا قابل قدر اقدام ہے- وزیراعظم عمران خان پاکستان کو معاشی افق کی بلندیوں تک لے کر جائیں گے-

عثمان بزدار نے مذید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لئے قیادت کا ایماندار ہونا ضروری امر ہے- اورسابق ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا- ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلندکیاہے- وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں

ماضی میں نمائشی منصوبوں کو شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا۔ ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔  وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی جانب سے حلقو ں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود، اراکین پنجاب اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، محمد رضا حسین بخاری، محمد عون حمید، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان، سردار احمد علی دریشک اور دیگر شامل تھے-

رکن پنجاب اسمبلی و چیف وہیب سید عباس علی شاہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

%d bloggers like this: