دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ارشاد رانجھانی قتل کیس ، مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت کرتےہوئےملزم کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ ،ملزم رحیم شاہ نے عدالت سے ضمانت کیلئےرجوع کیا تھا

ملزم رحیم شاہ نے ڈکیتی مزاحمت کےدوران ارشاد رانجھانی کو سیلف ڈیفنس میں قتل کیا تھا،وکیل مدعی مقدمہ نےعدالت میں دلائل دیتےہوئےکہا کہ اس نے ارشاد رانجھانی پر 4 گولیاں چلائی مگر جائے وقوعہ سے 5 گولیوں کے خول ملے ہیں ،

ارشاد رانجھانی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا ،،مقتول ارشاد رانجھانی روڈ پر زخمی حالت میں پڑا تھا اور رحیم شاھ نے لوگوں کو مدد کرنے سے روک دیا تھا ،جائے وقوعہ پر لوگوں نے ووڈیو بھی بنائی جو کیس کا حصہ ہے ،

وکیل ملزم رحیم شاھ نےکہا کہ میرے موکل نے اپنے آپ کو بچانے کے خاطر ارشاد رانجھانی پر فائرنگ کی ،،رحیم شاھ کی 2 مرتبہ ٹرائل کورٹ اور ایک مرتبہ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہوچکی ہے ،

مدعی وکیل نےکہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ،،عدالت نے دلائل سننےکےبعد ملزم رحیم شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

About The Author