دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات

حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فرام کریگی ۔

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ترجمان وزارت قومی صحت ساجد شاہ کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس کو بتایا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانےکیلئے پر عزم ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنا نےکیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے۔ بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فرام کریگی ۔


معاون خصوصی برائے قومی صحت کا کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوشیشیں قابل ستائش ہیں۔ 

اس موقع پر  بل گیٹس نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکے گی۔

About The Author