مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی: اسپتال کی پارکنگ میں موجود گاڑی سے صحافی کی لاش برآمد

ذرائع نے ڈیلی سویل کو بتایا کہ ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد پولیس نے لاش ان کے حوالے کردی ہے۔
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاؤن  کی حدود میں واقع ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینیئر صحافی کی لاش برآمد  ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے  بتایا کہ مذکورہ صحافی کی بیٹی ہولی فیملی اسپتال میں داخل تھی اور وہ پارکنگ ایریا  میں کھڑی اپنی گاڑی سے مختلف اخبارات کو اپنی بیٹ یعنی جرائم سے متعلق خبریں اپنے لیپ ٹاپ پر بنا کر بھیجتا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صحافی بیٹی کی علالت کی وجہ سے پریشان تھا۔ ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ کثرت شراب نوشی میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں اور لاش 2  سے 3 دن پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق اسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔

ذرائع نے ڈیلی سویل کو بتایا کہ ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد پولیس نے لاش ان کے حوالے کردی ہے۔

%d bloggers like this: