لاہور:منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے تیس نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ، انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسین نے کیس پر سماعت کی ۔سماعت سے قبل میڈیا کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
عدالت نے دونوں جاب سے دلائل سننے کے بعد ،،اے این ایف حکامکی استدعا پر لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کر دی ،عدالت کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو تیس نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
دو نومبر کو گذشتہ سماعت پر اے این ایف حکام نے تفتیشی افسر کے موبائل کا ڈیٹا عدالت کو فراہم کر دیا تھا ۔عدالت نے اے این ایف حکام کو آج سماعت پر رانا ثناء اللہ کے موبائل کا ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات کی گئی تھی،رانا ثناء اللہ کی اہلیہ اور داماد کو رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،