نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Pic22-007 LAHORE: Aug22- Workers are busy preparing of food for birds and animals on Circular Road in provincial capital, as they are mixing different things, wheat, rice, maize and other items. ONLINE PHOTO by Sajid Rana

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے  فی من اضافے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کے بعد گندم کی امدادی قیمت1300روپے سے بڑھ کر  1350 روپے فی من مقررکردی گئی ہے ۔

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے  فی من اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی کی منظوری کے بعد گندم کی امدادی قیمت1300روپے سے بڑھ کر  1350 روپے فی من مقررکردی گئی ہے ۔

ای سی سی نے دو لاکھ ٹن گندم یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ پاسکو یوٹیلٹی اسٹورز کو گندم فراہم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کی جانے والی  گندم کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ روپے ہوگی۔ .

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خیال ہے کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہونگی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے کہا گیاہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ عالمی  منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

About The Author