نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغازکردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ ہزارہ سے متعلق پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد: وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغازکردیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے پارلیمانی جماعتوں سمیت وسیع تر مشاورت کا فیصلہ  کیاہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ ہزارہ  کے قیام کے لئےوفاقی  وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک مل گیا ہے۔

حکمران جماعت کے ذرائع کے مطابق اعظم خان سواتی کی سربراہی میں اس حوالے سے ایک  اہم اجلاس بھی ہوا ہے جس میں  مسلم لیگ ن، سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ ہزارہ سے متعلق پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ ہزارہ صوبہ سے متعلق تمام پارٹیوں سے مشاورت مکمل کرکے مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سرائیکی صوبہ کی مہم تیز کر دی گئی ہے، صدرپاکستان سرائیکی پارٹی

خیال رہے کہ پاکستان  تحریک انصاف کی حکومت اس سے قبل جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ بھی کرچکی ہے ۔ پی ٹی آئی نے الیکشن سے قبل سو دنوں کے اندر سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے پیشرفت کا وعدہ کیا تھا۔

اس ضمن میں جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ قائم کرنے کا دعوی بھی کیا گیا جو تاحال پورا نہیں کیا جاسکا ہے ۔

About The Author