مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بُک پر اسٹیٹس لگانے کی وجہ سے لاہور میں نوجوان قتل

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق مقتول فقیر حسین نے کچھ روز قبل فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی تھی جو اس کے چچازاد بھائی کو ناگوار گزری۔

لاہور: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اسٹیٹس لگانے کی وجہ سے لاہور میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کو دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں مقتول فقیر حسین کو اسکے چچا زاد بھائی محمد حسن نواز نے قتل کیا۔

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق مقتول فقیر حسین نے کچھ روز قبل فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی تھی جو اس کے چچازاد بھائی کو ناگوار گزری۔

نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ تھانے میں درج مقدمے کے مطابق ملزم نے مقتول کو شادی کی ایک تقریب سے باہر بلا کر قتل کیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم گرفتاری نہیں ہو سکی۔

%d bloggers like this: