جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اب تک کی کارکردگی؟

پنجاب حکومت کا قصور میں عالمی معیار سے ہم آہنگ، سرمایہ کاری کیلئے یکساں پرکشش اور وباؤں سے آزاد لائیو سٹاک زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کیا کیا خوب کیا اس ضمن میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اہم اقدامات کا خلاصہ جاری کردیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (AEDB) نے 550 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 11 منصوبوں کی تعمیر کیلئے معاہدوں پر دستخط کردیے۔

ترجمان تحریک انصاف کی طرف سے دعوی کیا گیاہےقومی ایئرلائین (پی آئی اے) کا ماہانہ خسارہ 3 ارب سے کم ہوکر ڈیڑھ ارب رہ گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے حوالے سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کیلئے سپیشل سیل کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے یہ دعوی بھی کیا گیاہے کہ  ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20% اضافہ  ہوا ہے۔  گوادر میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسپتال کی 24 ماہ میں تعمیر مکمل کرنے کے منصوبے پر چینی کمپنی نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ منصوبے پر 100 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

احمد جواد کا کہناہے کہ اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ ستمبر 2019 کے مقابلے میں یہ مقدار 14.4% زیادہ ہے۔ انئے کاروباروں کے آغاز، کاٹیج انڈسٹری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی افزائش میں معاونت کیلئے پنجاب حکومت کا قرضے کی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ملک میں موجود ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر کہ انکی عبادتگاہوں کو انکے لئے از سر نو کھولا جائے، حکومت پاکستان کا ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے ۔

پنجاب حکومت کا قصور میں عالمی معیار سے ہم آہنگ، سرمایہ کاری کیلئے یکساں پرکشش اور وباؤں سے آزاد لائیو سٹاک زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

دریاؤں کے بہاؤ کی نگرانی اور سیلاب کی پیشگوئی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 5 دریاؤں پر ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب کردیا گیاہے۔

About The Author