مئی 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حمزہ شہباز کی پیشی:پولیس اور وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی  احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی  ہوئی ہے ۔

لاہور: آج پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی  احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی  ہوئی ہے ۔

پولیس نے وکلاء کو کمرہ عدالت جانے سے روک دیا۔ اس پر وکلاء کا کہنا تھا کہ وکلاء کو عدالت جانے نہیں روکا جاسکتا کیونکہ عدالتی کارروائی وکلاء کے بغیرنہیں چل سکتی۔

وکیلوں نے کہا کہ پولیس کیسی صورت وکلاء کو کمرہ عدالت جانے سے نہیں روک سکتی ۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات اور دیگر کیسز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔ ‏عدالت نےحمزہ شہبازکےجوڈیشل ریمانڈمیں 28نومبرتک توسیع کردی ہے۔

%d bloggers like this: