سرگودھا: گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگاں نہ کرنے پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی العریبیہ شوگر مل سیل کردی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ سرگودھا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( اے ڈی سی )ریونیو کیپٹن (ر) شعیب نے ٹیم کے ہمراہ مل میں چھاپہ مارا ہے۔
چھاپے کے دوران مل میں ذخیرہ کی گئی 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مل کو سیل کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ملزم انتظامیہ کے ذمہ گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے واجب الادا ہیں،کچھ کاشتکار ایسے بھی ہیں جن کو 2011 کے گنے کے سیزن کی تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔
کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے بار بار نوٹسز کے باوجود کاشتکاروں کو رقم ادا نہ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی نیب ٹیم نے مل میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،