مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز کی شوگر ملز سیل کر دی گئی

کہ ملزم انتظامیہ کے ذمہ گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے واجب الادا ہیں،کچھ کاشتکار ایسے بھی ہیں جن کو 2011 کے گنے کے سیزن کی تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔

سرگودھا: گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگاں نہ کرنے پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی العریبیہ شوگر مل سیل  کردی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ سرگودھا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( اے ڈی سی )ریونیو کیپٹن (ر) شعیب نے ٹیم کے ہمراہ مل میں چھاپہ مارا ہے۔

چھاپے کے دوران مل میں ذخیرہ کی گئی 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مل کو سیل کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملزم انتظامیہ کے ذمہ گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے واجب الادا ہیں،کچھ کاشتکار ایسے بھی ہیں جن کو 2011 کے گنے کے سیزن کی تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔

کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے بار بار نوٹسز کے باوجود کاشتکاروں کو رقم ادا نہ کی گئی۔ واضح رہے کہ  گزشتہ سال بھی نیب ٹیم نے مل میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تھا۔

%d bloggers like this: