دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

بتایا جارہا ہے کہ ان تینوں کا تعلق مذہبی شدت پسند تنظیموں سے ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد ہلاک کیا تھا۔

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے تین افراد کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کوگولیوں سے نشانہ بنا کر جان بحق کیا گیا ہے۔مذکورہ افراد کو ایک گاڑی سمیت نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے اور یہ افراد اس وقت مسلح بھی تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بلیدہ زعمران کے رہائشی نعمت ولد عبدالکریم جبکہ ایک کی شناخت صلاح الدین ولد عنایت اللہ سکنہ خدابادان پنجگور اور ایک کی شناخت زھیر ولد بدل خان سکنہ خاران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ان تینوں کا تعلق مذہبی شدت پسند تنظیموں سے ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد ہلاک کیا تھا۔

About The Author