مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث تاخیر کا شکار ہورہی ہے، ن لیگ

ڈاکٹرز نے نواز شریف کی کل بیرون ملک روانگی کے لیے انہیں سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو باربار سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان سامنے آیاہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا عمل ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث تاخیر کا شکار ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا ڈاکٹرز نے نواز شریف کی کل بیرون ملک روانگی کے لیے انہیں سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو باربار سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ایسا خطرہ مول نہیں لے سکتے جس سے کوئی اور نقصان ہو جائے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ  نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کے حوالے سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں،ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ اس دوران کوئی حادثہ نہ ہوجائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی طبی حادثہ کی صورت مریض کو بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔ معالجین کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں،ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے عمل کو کو تیزی سے انجام دینے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی سطح سفر کے لئے قابل قبول سطح پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

%d bloggers like this: