دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے ۔

ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ جاوید مروت نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ زرعی اجناس کے کاروبار میں مڈل مین کا کردار ختم یا کم سے کم کرنے کیلئے تحصیل کی سطح پر کسان مارکیٹیں قائم کر نے کا فیصلہ۔ کمشنر ڈیرہ جاوید مروت کی زیر صدار ت جرگہ ہال کمشنر آفس ڈیرہ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، محکمہ خوراک و زراعت کے افسران ، ایوان زراعت ، انجمن تاجران کے نمائندوں اور مقامی شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگااور اس قبیح فعل میں ملوث افراد کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر معیاری اشیاءکی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیںاور ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق زرعی اجناس کی خرید و فروخت میں مڈل مین کے کردار کو محدود کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے تحصیل کی سطح پر کسان مارکیٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ایسی مارکیٹ کے قیام کیلئے قریشی موڑ کے قریب سائٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جس پر ضروری سہولیات کی فراہمی کے بعد باقائدہ مارکیٹ کا آغاز کر دیا جائیگا جبکہ دیگر تحصیلوں میں بھی موزوںمقامات کے انتخابات کیلئے کام جاری ہے۔اجلاس کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کرنے والی شوگر ملوں کے کرشنگ سیزن کی ابتدائ، زمینداروں کو سرکاری نرخ کے مطابق بروقت ادائیگیوں اور دیگرمسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس دوران کمشنر ڈیرہ نے ہدایات جاری کیں کہ حکومتی فیصلے کے مطابق تمام شوگر ملوں میں نومبر کے آخری ہفتے کے دوران کرشنگ کا آغاز یقینی بنایا جائے تاکہ گندم کاشت کرنےوالے زمینداراپنے گنے کو بروقت کاٹ کر گندم کی کاشت کر سکیں بصورت دیگر نہ صرف متعلقہ زمینداروں، کاشتکاروں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ گندم کی کم پیداوار کی وجہ سے ملکی معیشت پر بھی بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اجلاس کے دوران کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تجاوزات کیخلاف جاری مہم پوری تندہی سے پایہ تکمیل تک پہنچائی جائے اور نہ صرف اندرون شہر بلکہ سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی حکومتیپالیسی کے مطابق تیز تر کاروائی کی جائے۔


ملزمہ خواتین کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خواتین کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم ،پشاورہائی کورٹ بینچ ڈیرہ کے جسٹس سید عتیق شاہ نے تھانہ چودھوان کے علاقہ شاہ عالم میں خاتون کو چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی کرنے کے استغاثہ میں ماتحت عدالت کےدوخواتین کو بری کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر استغاثہ ریمانڈ کرکے ماتحت عدالت کو ازسر نوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ مستغیث فریق کی جانب سے پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹعدالت میں پیش ہوئے ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ چودھوان کے علاقہ شاہ عالم میں دیوار کے تنازع پر دو خواتین حسن بی بی زوجہ نعمت اللہ اور خورشید بی بی زوجہ امان اللہ اقوام سید ساکنان شاہ عالم نے اپنیپڑوسی خاتون غزالہ بی بی دختر محمد سلطان قوم سیدسکنہ شاہ عالم کے گھر میں داخل ہوکر اسے چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا ،زخمی خاتون نے مجسٹریٹ عدالت درابن میں دونوں ملزمہ خواتین کے خلاف استغاثہ زیردفعہ 337A(i) ت پ دائر کیا جوکہ عدالت نے بعدم پیروی خارج کردیا ،مستغیثہ کی جانب سے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی جہاں عدالت عالیہ نے ماتحت عدالت کےفیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے استغاثہ ریمانڈکر کے ماتحت عدالت کو اس پراز سرنوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


: لاپتہ نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں گھر سے لاپتہ ہونے والے 30 سالہ نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد ،لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں 30 سال نوجوان بخت میر ولد میر گل قوم محسود سکنہ جنوبی وزیر ستانحال بگوانی شمالی دو روز قبل اپنے موٹرسائیکل پر پہاڑپور جانے کے لئے روانہ ہوا اور بعدازاں اس کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ اس کا موبائل فون بھی بند پایاگیا ۔اہل خانہ نوجوان کو تلاش کرتے رہے تاہم دوسرے روز صبح اس کی قتل شدہ لاش بگوانی شمالی کے قریب چک پوران مائنر کے قریب پائی گئی جبکہ اس کا موٹرسائیکل بھی قریب موجودتھا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔مقتول کے بھائی خان محمد کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ہے۔


فیکلٹی آف فارمیسی کا سیشن مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں فیکلٹی آف فارمیسی کا سیشن2014-19 مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تقریبا 180 طلبا کو اسناد تقسیم کی گئیں جس میں طلبا ء طالبات ،اساتذہ کرام اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت ،قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شادیال خان، رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، ڈائریکٹر دلنواز خان اور ڈین آف فارمیسی ڈاکٹر ستار بخش نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ملک و قوم کی ترقی میں نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں. ۔


جشن عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاری عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 نومبر بروز اتوار کو جشن عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاری عروج پر ہیں ۔شہر کے مختلف مقامات اور بازاروں کو رنگ برنگی

جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے ساتھ سجایا گیا ہے ۔نعت خواں پارٹیوں نے نعت اور درود وسلام کی محفلوں کا آغاز کیا ہے ۔ڈیرہ میں روایتی قدیمی جلوس اہلسنت والجماعت کی جانب سے تاج مسجد ڈیرہ سے نکالا

جائے گا جوکہ میلاد پارک میں اختتام پزیر ہوگیا جبکہ دوسرا روایتی جلوس حق نواز پارک سے نکالا جائے گا جو کہ توپانوالہ چوک ،گھاس منڈی اور چوگلہ سے ہوتا ہو ا مسلم بازار میدان حافظ جمال میں اختتام پزیر

ہوگا۔میلاد کے جلوسوں کے لئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کی بھی ہدایات کی گئی ہیں ۔


ماہ نومبر کا پہلا ہفتہ گزر گیا ،سردی کا موسم شروع نہ ہوسکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہ نومبر کا پہلا ہفتہ گزر گیا ،سردی کا موسم شروع نہ ہوسکا ۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماہ نومبر کا پہلا ہفتہ گزرنے کے باوجود سردی کا موسم شروع نہ ہوسکا ۔موسمیاتی تبدیلیوں کے

باعث سردی تین مہینوں تک محدود ہورہی ہے جبکہ گرمی نو مہینوں تک جاپہنچی ہے ۔گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں سردی کا آغاز ہوا تھا تاہم رواں سال تاحال موسم مکمل طور پر شہر میں سرد نہیں ہوا ہے رات کے اوقات

میں موسم سرد ہوجاتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم ہے ۔شہر میں گرمی اور سردی جزوی طور پر موجود ہے ۔شہر میں باغات اور درختوں کے ختم ہونے کے باعث موسمیاتی تبدیلی شروع ہوچکی ہے ۔شہرکے بیشتر باغات اور زرعی اراضی کو ختم کرکے کمرشل ایریا میں تبدیل کیاجارہا ہے ۔شہر سے مختلف اقسام کے چرند پرند سینکڑوں اقسام کے حشرات الارض اور مختلف درخت ختم ہوچکے ہیں ۔شہر میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث چمگاڈر کی نسل بھی معدوم ہورہی ہے ۔سبز طوطوں کی نسل بھی ختم ہورہی ہے ۔شہر سے شہر کے مکین مستقل درختوں کی کٹائی کررہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر بھی خطرناک قرار دیا جاچکا ہے ۔تاہم خیبر پختونخوا میں موسمیاتی تبدیلوںکے باعث سیلاب ،برفباری قبل از وقت بارش ہورہی ہے۔


بجلی کے بلوں میں ٹیکس چارجز کی بھرمار، صارفین ذہنی اذیت کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بجلی کے بلوں میں ٹیکس چارجز کی بھرمار، صارفین ذہنی اذیت کا شکار، وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں صارفین بجلی کی قیمت سے زیادہ اس پر عائد ٹیکس ادا کر رہے ہیں، مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں کے ٹیکس ہر ماہ بلوں میں شامل کرکے دھڑا دھڑ وصول کئے جارہے ہیں، جس سے صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے محصول بجلی، ٹیلی ویژن فیس، جنرل سیلز ٹیکس، ڈی ایس سرچارج، انرجی چارجز (ایف پی اے)، جنرل سیل ٹیکس ایڈجسٹمنٹ، ای ڈی آن (ایف پی اے)، نیلم جہلم سرچارج، میٹر کا کرایہ، کرایہ سروس اور نہ جانے کیا کیا ٹیکس چارجز عوام سے وصول کئے جارہے ہیں، جبکہ عوام پہلے ہی صبح سے شام تک ٹیکس ادا کر رہی ہے، جس سے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں، حکومت شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا ئے ہوئے ہے، ہر جگہ عوام کو ہی پریشانی میں مبتلا کیا گیا ہے، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلوں سے سرچارجز کو ختم کیا جائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور اپنی بیوی بچوں کو باعزت طریقے سے 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔


دنیاء میں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ”ہر نیا “ ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے بتایا کہ دنیاء میں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ”ہر نیا “ ہے، یہ ایک عام بیماری ہے، یہ زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں پر ظاہر ہوتی ہے، اس میں پیٹ

کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاءمثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہو کر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور لیٹنے یا آرام کرنے سے خود بخود ختم ہو جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ زیادہ عرصہ گزرجانے کے بعد یہ تھیلی سوجن کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور تکلیف دہ صورت پیدا کر لیتی ہے، بیماری کے دوران درد اور سوجن دور کرنے والی مختلف دوائیں استعمال کروائی جاتی ہیں، ہر نیا پیدائشی طور پر بھی ہو سکتا ہے پیٹ کے کسی بھی آپریشن میں پیپ پڑنے یا اندرونی ٹانکے ٹوٹنے سے پٹھوں میں کمزوری کیوجہ سے بھی ہر نیا ہوسکتی ہے، چھوٹے بچوں میں ناف اور پیٹ کے نیچے بھی یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔


انتظامیہ کی مبینہ غفلت کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام، اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گندگی کے ٹیلے لگ گئے، نالیوں سے نکلنے والی گندگی کوسینٹری ورکروں نے گلیوں میں پھینکنا معمول بنا لیا، عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و مضافاتی علاقوں میں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلتسے کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام ہوکر رہ گیا،اندرون شہر و مضافاتی علاقوں میں صفائی کی بجائے گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں نالیوں کی صفائی کےدوران نکلنے والی گندگی کے ڈھیر وں کو سڑکوں کے اردگرد پھینکا جا نے سے علاقوں میں تعفن پھیل جاتا ہے، ان کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے پیدا ہونے والے تعفن سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی لاحق ہوچکا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) جماعت اہلسنت ڈیرہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد کا مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول 10 نومبر بروزاتوار کو جامع مسجد تاج سے صبح نو بجے نکالا جائے گا جس کی قیادت سید نزاکت

حسین شاہ گیلانی کریںگے ,بارہ ربیع الاول کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی پلان پر عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم موبائل فون سروس مکمل یا جزوی طور بند کرنے کا تاحال فیصلہ

نہیںہوا ڈیرہ سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے بارہ ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے اضافی پولیس نفری بھی طلب کی جارہی ہے جلسوں کے راستوں کو بم

ڈسپوزل سکواڈز او رسراغ رساں کتوں کے زریعے کلیئر کیا جائے گا ایف سی کے دستے بھی تعینات رہیں گے جبکہ اہم اداروں کو الرٹ رکھا جائے گا بارہ ربیع الاول کو ڈیرہ میں ہونے والے روایتی اور اور قدیمی

جلسوں کی نگرانی کے لئے خفیہ کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات

کے لئے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیرہ میں پولیس کا مانیٹرنگ روم اعجاز شہید پولیس لائن میں قائم کر دیا گیا ہے تجاوزات کے خاتمے کے لئے مناسب اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


سردی کی شدت بڑھتے ہی غریب افراد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اور گردونواح بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں ہونے والی سردی کی شدت بڑھتے ہی غریب افراد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا۔ مہنگائی سے بچنے کیلئے شہری اپنے اہل خانہ اور

بچوں کے گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ کر رہے ہیں۔اس بارے میں بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت امسال لنڈا بازار میں بھی بچوں کے سویٹرز، کوٹ اور دیگر گرم ملبوسات کی

قیمتیں پہلے سے بہت زیادہ ہیں۔ لنڈا بازار میں بھی دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان ریٹوں کے مسئلہ پر بحث و مباحثہ معمول بن چکا ہے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی شہری اور گردونواح کے مہنگائی کے ہاتھوں
ستائے عوام لنڈا بازاروں کا رخ کرتے نظر آتے ہیں۔


غیر قانونی کرشنگ مشینوں کیخلاف مشترکہ بڑی کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)غیر قانونی کرشنگ مشینوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر درابن کی مشترکہ بڑی کاروائی۔ 16کرشنگ پلانٹس سیل۔ صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی

ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر درابن کی امان میلہ کے مقام پر کاروائی۔16غیر قانونی کرشنگ مشین سیل کر دی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز اور انڈسٹریل

ڈولپمنٹ آفیسر ڈیرہ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالا علاقے میں کافی عرصہ سے غیر قانونی کرشنگ مشینز کا مسئلہ چلا آ رہا تھا تاہم گزشتہ روز تحصیل ڈیرہ اور تحصیل درابن کی انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کے تعاونسے بڑی کاروائی کر کے غیر قانونی کرشنگ مشینوں کو بند کرنے اور اس ماحول دشمن اقدام کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی بنیاد رکھ دی۔


کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈگری گرلز کالج نمبر 2 کے کانفرنس ہال میں پی پی ایف وائی کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود تھے جب کہ اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 کے پرنسپل، پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ کے صدر شیخ فرہاج فیض، سنئیر نائب صدر ملک محمد لیاقت مکل، سردار اکبر سلیم بلوچ، سپورٹس

سیکریٹری محمد نعیم کھوکھر، پی پی ایف وائی کی ویمن ونگ کی خواتین، میل و فی میل سٹاف اور کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی، تقریب میں مختلف طلبا نے کشمیر کے حوالے سے تحریری، تقریری اور پینٹگ

مقابلوں میں حصہ لیا،جس میں ججز کے فرائض میڈیم شاہدہ فاروق، میڈم میمونہ جبین اور میڈم نسیم نے سرانجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود نے کہا کہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا، بھارت نے پچھلے 72 سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہسو دنوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ کر رکھا ہے جس سے وہاں عوام مشکلات کا شکار ہیں، کشمیر کا مسئلہ پاکستانیوں کے لئے اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کیاجاسکتا کشمیر پاکستان کی اکائی کا اہم حصہ ہے،اس موقع پر تحریری، تقریری اور پینٹنگ کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے گئے۔ ڈگری کالج کی طالبات نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ٹیبلوبھی پیش کیا۔

About The Author